بند ہو اگنی پتھ یوجنا!
اپوزیشن اگنی ویر یعنی اگنی پتھ یوجنا کی مخالفت کر رہی ہے ۔کانگریس ایم پی و نیتا اپوزیشن راہل گاندھی نے لوک سبھا میں بھی اس برننگ اشو پر بحث کی اور صاف کہا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو اس یوجنا کو بند کر دیں گے ۔چناو¿ ختم ہو چکے ہیں مرکز میں ایک بار پھر مودی حکومت بر سر اقتدار آچکی ہے ۔موصولہ اشاروں سے تو یہ ہی لگتا ہے کہ مرکزی سرکار اس یوجنا کو ختم کرنے کے حق میں نہیں ہے ساتھ ہی صاف ہے اور ممکن ہے کہ اس میں کچھ ترمیم کی جائے ۔راہل گاندھی نے اپنی تقریروں میں صاف کہا ہے کہ ہندوستان کے جوانوں کو مزدوروں میں بدلا جارہا ہے ۔راہل گاندھی نے کہا تھا کہ یہ مودی سرکار کی یوجنا ہے فوج کی یوجنا نہیں ہے ۔سینا بھی اس یوجنا کے موجودہ خاکہ میں نہیں چاہتی ہے ۔میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق فوج نے سفارش کی ہے کہ اگنی ویر اگر مرجاتا ہے تو اس کے پریوار کو تاعمر پینشن جیسی مدد کی جائے ۔فوج نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ 50 فیصد سے زیادہ اگنی ویروں کو مستقل کیا جائے ۔ابھی اگنی پتھ یوجنا کے تحت زیادہ سے زیادہ 25 فیصد اگنی ویروں کو مستقل کرنے کی سہولت ہے ۔فوج نے قریب 4 مہینے تک اپنی سبھی یونٹوں سے اگنی پتھ اسکیم اور اگنی ویروں کو لیکر فیڈ بیک لیا ہے ۔اور پورا سروے کرایا ہے اس کی بنیاد پر اپنی سفارشیں ڈپارٹمنٹ آف ملیٹری امور یعنی ڈی ایم اے کو بھیجی ہیں ۔ڈی ایم اے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہیں ذرائع کے مطابق سفارشوں میں کہا گیاہے اگر اگنی ویر کی موت ہوجاتی ہے تو اس کے خاندان کو تاحیات بھتہ دیا جانا چاہیے ۔ایک افسر کے مطابق یہ ایک طرح سے پنشن ہے ۔یہ بھی کہا گیا ہے ڈیفنس کے لئے کام کرتے ہوئے اگنی ویر معذور ہوتے ہیں تو بھی ایکسگریشیا دیا جانا چاہیے ۔فوج نے سفارش کی ہے کہ ہر بیچ میں کم سے کم 50 فیصد اگنی ویروں کو مستقل کیا جانا چاہیے اس کے ساتھ ہی ٹیکنیکل آرم میں اگنی ویروں کی زیادہ عمر بڑھانے کی سفارش کی ہے ۔ذرائع کے مطابق فوج کی طرف سے اگنی ویروں کی ورکنگ چار سال سے بڑھا نے جیسی کوئی سفارش نہیں کی گئی ہے ۔جب اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی منگلوار کو اپنے پارلیمانی حلقے رائے بریلی پہونچے تو انہوں نے کیرتی میڈل یافتہ شہید کیپٹن انشومان سنگھ کے گھر والوں سے ملاقات کی ۔شہید کیپٹن کی ماں انجو سنگھ نے راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم دکھی ہیں ہمارا بیٹا ہم سب کو چھوڑ کر منجھدھار میں چلا گیا ہے ۔پریوار کو اس کی ضرورت تھی میں یہ درد پوری زندگی لیکر جینا چاہتی ہوں میں چاہتی ہوں کہ کچھ مسئلے اور در د ہوں تاکہ میں اپنے بیٹے کو یاد کر سکوں ۔شہید انشومان کی ماں نے کہا راہل گاندھی سے ملاقات میں اگنی ویر کو لیکر بات ہوئی ہے ۔دو طرح کی فوج نہیں ہونی چاہیے سرکار میں امید کرتی ہوں کہ وہ راہل گاندھی کی بات سنیں اور اس پر غور کریں ۔غور طلب ہے کہ انشومان سنگھ کی شادی پانچ ماہ پہلے دس فروری کو ہوئی تھی۔کیپٹن 15 دن پہلے سیاہ چن گئے تھے ۔کیپٹن انشومان سنگھ بعد ازمرگ راشٹر پتی بھون میں کیرتی چکرمیڈل سے نوازہ گیا تھا جسے ان کی بیوی اسپرتی اور ماں منجو نے یہ میڈل حاصل کیا تھا ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں