مہاراشٹر میں ہوگا این ڈی اے کا امتحان !

لوک سبھا چناو¿ میں مہاراشٹر میں این ڈی اے کو 24 سیٹوں کانقصان ہوا ہے جس سے بھاجپا اور وزیراعلیٰ ایکناتھ شندھے کی شیو سینا اور اجیت پوار کی این سی پی میں بے چینی ہونا فطری ہے ۔اتحاد کو ڈر ہے کہ اگر لوک سبھا چناو¿ کا ٹرینڈ جاری رہا تو سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی چناو¿ میں انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے اسی درمیان خبر تو یہ بھی ہے کہ شندھے اور اجیت پوار گروپ کے 15020 اسمبلی گھر واپسی کی راہ تلاش رہے ہیں ۔این سی پی کے وزیرچھگن بجھول اور شندھے کے وزیر عبدالستار نے اشارے دئیے ہیں مودی کیبنیٹ میں این سی پی کو جگہ نا ملنے سے اجیت پوار گروپ میں بھی ناراضگی پائی جاتی ہے ۔مہاراشٹر میں اسی سال اکتوبر میں اسمبلی چناو¿ ہیں 2019 میں بھاجپا شیو سینا اتحاد تھا تب 288 میں بھاجپا کے 105 شیو سینا56 سیٹوں پر چناو¿ لڑی تھی ۔بھاجپا نے شیو سینا کو توڑ کر سرکار بھی بنا لی ۔شیو سینا کے 56 میں سے 42 ممبر اسمبلی اور 14 ٹھاکرے کیساتھ ہیں ۔این سی پی نے 54 میں سے 40 اجیت اور 14 شردپوار کیساتھ ہیں ۔این ڈی اے کے اندر زبردست کھٹ پٹ ہے اور چناو¿ نتیجوں میں یہ بڑھا دی ہے ۔بھاجپا اعلیٰ کمان پر پارٹی اور آر ایس ایس کے اندر سے دباو¿ ہے کہ اجیت پوار بوجھ بن گئے ہیں ۔بھاجپا کو اس سے جلد سے جلد پیچھا چھڑا لینا چاہیے ۔این سی پی توڑ کر بھاجپا کیساتھ آئے اجیت پوار کو لوک سبھا چناو¿ میں ملی ہار اور 4 سیٹوں میں سے وہ صرف 1 ہی سیٹ جیت پائے ۔بارامتی کے اپنے آبائی گھر میں ان کی اہلیہ سمترا پوار اپنی نند اور شردپوار کی بیٹی شپریہ سلح سے بری طرح ہار گئی ۔ادھر پرفل پٹیل نے الگ بھاجپا کی کرکری کرا دی ۔ریاست میں اسمبلی چناو¿ قریب ہیں اور جنتا کا موڈ بھانپ کر کئی ممبر اسمبلی پالا بدل سکتے ہیں ۔سینئر پوار کے خیمے میں لوٹنے کی امید جتائی جا رہی ہے ۔اجیت پوار کے کچھ نیتاو¿ں کا خیال ہے کہ سیاست میں کچھ بھی ناممکن نہیں لیکن اجیت پوار کی خواہشات کو دیکھتے ہوئے سب کچھ آسان نہیں لگتا ۔چناو¿ سے پہلے ایکناتھ شندھے سرکار نے اپنا اثر اور دم خم دکھانے کی کوشش کریں گے جس سے اسمبلی چناو¿ میں اپنی بڑی ساجھیداری کو لیکر دباو¿ بنا سکیں ۔ریاست میں جس طرح تجزیہ سامنے ہیں انہیں دیکھتے ہوئے ادھر ٹھاکرے گروپ کو لیکر ایک متوازن نظریہ بھی بھاجپا لیڈر شپ اپنا سکتی ہے ۔اس سے ضرورت پڑنے پر بات چیت کا راستہ کھلا رہے ۔کل ملا کر کئی طرح کے واقعات حالات کا امکان مہاراشٹر کی سیاست کو لیکر لگائے جا رہے ہیں ۔ادھر شردپوار بھی پوری طرح سرگرم ہو چکے ہیں ۔مہاراشٹر میں لوک سبھا کی دس سیٹ پر چناو¿ لڑا تھا اور 8 پر جیتے ۔بارامتی کے شرسپل گاو¿ں میں ورکروں اور جنتا سے خطاب کرتے ہوئے سینئر پوار نے کہا کہ آپ متحد رہیں ۔پوار نے کہا اگلے تین یا چار مہینے میں مہاراشٹر اسمبلی چناو¿ ہونے والے ہیں میری کوشش ریاست کی کمان سنبھالنے کی ہوگی اسے حاصل کرنے کیلئے ہمیں اسمبلی چناو¿ جیتنا ہوگا ۔لوک سبھا چناو¿ کے نتیجہ کو دیکھیں تو 288 اسمبلی حلقوں میں سے 150 پر انڈیا اتحادکا ووٹ زیادہ رہا اس لئے بھاجپا کے سامنے مہاراشٹر چناو¿ جیتنے کی بڑی چنوتی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!