بہار میں سیدھی لڑائی !
بہار میں پالا بدلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔منگلوار کو مظفر پور کے موجودہ ایم پی اجے نشاد نے بھاجپا سے استعفیٰ دے کر کانگریس کا پنجہ تھام لیا ۔حالانکہ ریاست میں اپنی چالیس پارلیمانی سیٹوں کے نام ڈکلیئر کر دئیے ہیں ۔اس میں اجے نشاد کا نام نہیں ہے ۔اسی سے ناراض ہو کر انہوں نے استعفیٰ دے دیا ۔انڈیا اتحاد نے ابھی سبھی سیٹوں کے امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے ۔لیکن یہ ابھی تقریباً طے ہے کہ بہار کی سبھی چالیس سیٹوں پر سیدھا مقابلہ ہوگا ۔بہار میں سات مرحلوں میں ووٹ پڑنے طے ہوئے ہیں ۔پہلے مرحلے کا چناو¿ 19 اپریل کو ہوگا ۔چار اپریل کو وزیراعظم نریندر مودی نے جموئی سے بہار میں چناوی مہم کا بگل بجا دیا ۔4 سیٹوں اور اورنگ آباد ، گیا ،نوادہ ، اور جموئی میں چناو¿ ہیں ۔اس میں اورنگ آباد سے سشیل کمار سنگھ ،نوادہ سے وویک ٹھاکر کو دیا گیا ہے ۔اور ہم کے جتن رام مانجھی اور جموئی میں ایل جے پی ایل کے امیدوار ارون بھارتی چناوی میدان میں ہیں۔وہیں ان چار سیٹوں پر سلسلہ وار اجے کشواہا ،شرون کمار ،شروجیت کمار اور اچاریہ روی داس آر جے ڈی امیدوار کے طور پر چناو¿ مقابلے میں ہیں ۔اس طرح بھاجپا کے دس اور جنتا دل متحدہ سے 24 پر مقابلہ آر جے ڈی سے ہوگا ۔جن سیٹوں پر بھاجپا آر جے ڈی کی ٹکر ہوگی وہ ہیں نوادہ ، اورنگ آباد، بکسر ، پاٹلی پتر ،مشرقی چمپارن ،اور سہارن گجیا پور، دربھنگا ، مدھوبنی وغیرہ شامل ہیں ۔وہیں جنتا دل متحدہ سے آر جے ڈی سے ان سیٹوں پر مقابلہ ہوگا ۔یہ سیٹیں ہیں جہان آباد ،مغیر، بانکا ،بالمیکی نگر ، شیوہر ،سیتا مڑی ، سیوان ، گوپال گنج ، جھنجھار پور ،سوپول ،مدھوپورہ ،پرنیا ،عدلا،بدلی ،کانگریس سے ہونے کی امید جتائی جارہی ہے ۔کانگریس کو 9 سیٹیں بٹوارے میں ملی ہیں ان میں پانچ مظفر پور مغربی چمپارن ،پٹنہ صاحب ، ساسا رام ، اور مہاراج گنج میں اہم مقابلہ بھاجپا سے ہونا طے ہے ۔بھاگلپور ،کشن گنج اور کٹھیہار پر جنتا دل متحدہ سے کانگریس کی چناوی میدان میں ٹکر ہے ۔وہیں سمستی پور میں ایل جے پی سے کانگریس چناوی میدان میں ہے ۔بھاگلپور سیٹ پر ممبر ا سمبلی اجیت شرما،کٹیہار سے دبنگ لیڈر طارق انور اور کشن گنج سے موجودہ ایم پی ڈاکٹر جاوید کے ناموں کی فہرست منگل کو جاری کر د ی گئی ۔دلچسپ لڑائی مالے سے ہے ۔آر جے ڈی کو تین پارٹیوں سے لوہا لینا ہے ۔آراءمیں بھاجپا ،نالندہ سے جنتا دل متحدہ اور کاراگار میں رولومو سے چنوتی ہے ۔مارسوادی پارٹی کو بیگوسرائے سیٹ ملی ہے ۔یہاں بھاجپا سے اس کا مقابلہ ہوگاتو وہیں کھگڑیا میں ایل جے پی سے ٹکر ہوگی ۔فی الحال بہار کی چالیس لوک سبھا سیٹوں پر 39 پر این ڈی اے کا قبضہ ہے ۔یعنی بھاجپا 17جنتا دل متحدہ 16 پانچ ایل جے پی نے 2019 کے لوک سبھا چناو¿ میں جیتی تھی ۔ایک سیٹ کشن گنج کی کانگریس کے پاس ہے ۔یوں تو کانگریس اتحاد کے تحت بھاگلپور سیٹ پر پہلی مرتبہ چناو¿ لڑ رہی ہے ۔2024 کے لوک سبھا چناو¿ میں بہار کی چالیس سیٹوں کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے ۔سبھی پارٹیوں کے لئے بہار ایک زبردست چنوتی بنا ہوا ہے ۔دیکھیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں