اڈانی کی وجہ سے ممتا مہربان!
ترنمول کانگریس کی چیف ممتا بنرجی نے گوتم اڈانی سے دوری بنانے کے لئے ان کی ایم پی مہوا موئترا کے تئیں اپنے رویہ میں نرمی لائی ہیں ۔انہیں ڈسٹرکٹ چیئرمین بنایا گیا ہے اور آگے لوک سبھا کا ٹکٹ پھر سے دے گی ۔اڈانی بنگال میں کول بلاک کے لئے کوشش میں لگے ہیں ۔اس کا مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی اور مقامی تنظیمیں مخالفت کررہی ہیں ۔ویر بھوم ضلع میں دیوچا پچاوی کول بلاک دنیا کی سب سے بڑی کوئلہ کان ہے جس میں تقریباً 1,198 ملین ٹن کوئلہ اور 1400 ملین ٹن سالٹ ہے، اڈانی کی اسی پر نظر ہے ۔اس کوئلہ بلاک سے بڑی تعداد میں قبائلی متاثر ہوں گے ۔ایسے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ اڈانی کو ہی کوئلہ بلاک ملے گا ۔اس لئے سیاسی پارٹی اور قبائلی تنظیمیں احتجاج کررہی ہیں ۔ایسے میں ترنمول کانگریس کو لگا اگر وہ مہوا موئترا کے خلاف کاروائی کرتی ہیں تو دیش میں یہ پیغام جائے گا اس نے اڈانی کی مخالفت کرنے والی ایم پی کا ساتھ نہیں دیا ۔مہوا اکثر اڈانی پر حملہ آور رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ترنمول کانگریس نے اڈانی سے دوری دکھانے کے لئے اپنی ایم پی مہوا موئترا کے تئیں نرم رویہ اپنا لیا ہے ۔پارٹی نے انہیں تنظیم میں جگہ دیتے ہوئے کرشنا نگر ضلع کا چیئرمین بنایا ہے ۔آگے لوک سبھا کا ٹکٹ بھی دیں گی ۔ایم پی پارلیمنٹ میں رشوت لے کر سوال پوچھنے کے معاملے میں جب ترنمول ایم پی مہوا موئترا کے خلاف الزام لگتے تھے تو پارٹی نے ان سے دوری بنا لی تھی اس درمیان ترنمول کانگریس کی چیف ممتا بنرجی نے اپنی ایم کے بچاو¿ میں ایک لفظ بھی نہیں بولا۔پہلے ترنمول کانگریس کی لائن یہی تھی کہ جس ایم پی پر الزام لگے ہیں وہی اپنا بچاو¿ کرے ۔اس وجہ سے اپوزیشن پارٹیوں نے مہو اموئترا سے منھ موڑ لیا ۔اس لئے وہ اکیلی پڑ گئی تھیں ۔لوک سبھا کی کمیٹی نے اسپیکر کو ترنمول کانگریس ایم پی مہوا کی ممبر شپ ختم کرنے کی سفارش کی ہے اس سفارش کو پارٹی اب جانب دارانہ مانتی ہے ۔کمیٹی میں کیپٹن امریندر سنگھ کی بیوی اور معطل ایم پی پرنیت کور نے مہوا کے خلاف ووٹ دیا تھا جس سے اکثر مہوا کے خلاف رہیں ۔مہوا نے اپنی نئی تقرری کے لئے پارٹی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔تنظیمی ذمہ داری دینے کے پیچھے کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ اس سے یہ پیغام دیا ہے کہ پارٹی مہوا کے ساتھ ہے۔ایک دوسرے طبقے کے مطابق اگر مہوا کو سزا کے طور پر اگلے لوک سبھا چناو¿ میں نہیں کھڑا کیا گیا تو پارٹی ان کا غلط استعمال کر سکتی ہے ۔حکمراں پارٹی نے ایک انتظامی ضلع کے کئی تنظیمی اضلاع میں تقسیم کر دیا ہے اس سے پہلے مہوا نادیہ ضلع کی صدر تھیں ۔لیکن اب ترنمول نے کرشنا نگر رانا گھاٹ میں بھی تقسیم کر دی تو مہوا کو تنظیم کی ذمہ داری نہیں دی گئی تھی وہ صرف ایم پی کی شکل میں کام کررہی تھیں ۔ترنمول نے ضلع سطح پر بڑی ترمیمی رد وبدل کی ہے ۔ضلعوں کی نئی کمیٹیاں بنائی گئیں اور کئی بڑے لیڈروں کے نام غائب ہیں اور کئی بڑے نام جوڑے گئے ہیں ۔پارٹی نے یہ صاف پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی ایم پی مہوا موئترا کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں