اور اب اسپتالوں پر تابڑ توڑ حملے !
شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان اسپتالوں زیرعلاج اور عملے سمیت ہزاروں لوگوں کے لئے خطرہ پیدا ہو گیا ہے ہوائی حملوں کے ساتھ زمینی لڑائی بھی جاری ہے ۔اسرائیلی فوج غزہ کے بڑے اسپتالوں الشفہ القدوس الرینتسی انڈونیشیا اسپتال کے قریب پہنچ گئی ہے ان اسپتالوں میں زخمیوں اور مریضوں اور میڈیکل اسٹاف کے علاوہ ایسے لوگ بھی بڑی تعداد میں جن ہوںنے حفاظت کے لئے یہاں پناہ لی ہوئی ہے ۔جشموں دید نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کے دن اسپتالوں کے پاس سے گولا باری اور دھماکوں کی آوزیں آتی رہی ہیں اور ایک ویڈیوں میں ایک عورت کہہ رہی تھی الرینتسی اسپتال کو اسرائیلی ٹینکوں نے گھیر لیا ہے اور سب کو نکلنے کو کہا ہے۔اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ ویڈیو اس اسپتال کی ہی ہے اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے الشفہ اسپتال کو بھی گھیر لیا ہے اسپتال کے نیچے بنی سرنگوں سے اپنی کارروائیاں چلانے کا الزام اسرائیل حماس پر لگاتا رہا ہے حماس ان الزامات کو غلط بتا رہا ہے۔ریڈ کراس کی انٹرنیشنل کمیٹی نے خبردار کیا ہے کے شمالی غزہ کے اسپتال کے اس دور میں پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ پہلے کبھی نہیں پہنچ پائے اس وجہ سے ہزاروں لوگوں کی جان کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔غزہ میں شہر کے چاروں طرف بنے اسپتالوں میں کشیدگی کے حالات بنے ہوئے ہیں غزہ کے ایک شخص خان یونس نے بتایا کہ الشفا اسپتال کے اندر سے موجود لوگوں کو دھماکوں اور گولا بازی کی آوازیں سنائی دیتی ہیں اسپتال کے ڈائرکٹر کے کہنا ہے کہ اسپتال کے اندر 15 ہزار لوگ ہیں ان میں وہ بھی شامل ہیں جو پاس میں بنے پناہ گوزی کیمپ سے بھاگ کر جان بچانے کے لئے آئے ہوئے ہیں کچھ لوگ اسپتال سے جا چکے ہیں کیوں کہ اب وہ ان کے لئے محفوظ نہیں رہا ہے اسپتال میں وہی لوگ ہیں جو بزرگ اور بیمار ہیں ان کی تعداد زیادہ ہے یہ لوگ جنوبی غزہ کی طرف سے جا سکتے جسے اسرائیل محفوظ پتا رہا ہے زخمیوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ انہیں برادموں اور فرش پر رکھا ہو اہے غزہ سٹی کے انستر اسپتال کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں بچوں اور بزرگوں سمیت کچھ لوگ سفید جھنڈے دکھاتے ہوئے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے اور دھماکہ کی آواز سنائی دےنے پر یہ لوگ پھر واپس اسپتال آ گئے ۔تقرےباً یہ تئے تھا جب اسرائیل فوج جب اسرائیل میں داخل ہوں گی تو ان بڑے اسپتالوں کی طرف بھی رخ کریں گی ایسا اس لئے کیوں کہ اسرائیل پہلے سے ہی حماس پر اسپتالوں سے اپنی کارروائیاں چلانے کا الزام لگاتا رہا ہے ۔اس جنگ کو 35 دن ہو چکے ہیں حما س کے تحت کام کرنے والے وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 11 ہزار سے زےادہ لوگوں کی جان گئی ہے اور ہزاروں زخمی ہیں 7 اکتوبر کو ہوئے حماس کے حملے میں 1200 ساہیلیوں کی موت ہو گئی تھی اور 240 لوگوں کو ےلگمار بنا لیا تھا اسرائیلی فوج کا کہنا ہے پچھلے 2 دن میں 1 لاکھ لوگ جنوبی غزہ کی طرف چلے گئے ہیں ۔
(انل نرےندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں