پلوامہ : سرکار کی لاپرواہی کا نتیجہ !
جموں وکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے نامور صحافی کرن تھاپڑ کو دئیے ایک انٹرویو میں 2019 میں ہوئے پلوامہ حملے کے لئے مرکزی سرکار کو ذمہ دار بتاتے ہوئے کئی سنسنی خیز دعوے کئے ہیں اور الزام لگایا کہ 2019 کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوا حملہ سسٹم کی نا اہلیت اور لاپرواہی کا نتیجہ تھا ۔ملک نے کرپشن کے تئیں وزیراعظم نریندر مودی کی مبینہ زیرو ٹالرنس پالیسی پر بھی سنگین سوال کھڑے کئے اور دعویٰ کیا کہ پی ایم کو کرپشن سے بہت نفرت نہیں ہے ۔نیوز پورٹل دی وائر کو دئیے انٹر ویو میں انہوں نے جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے اور بی جے پی نیتا رام مادھو سے وابستہ تنازعوں پر بھی بے باکی سے اپنی بات رکھی ہے ۔ستیہ پال ملک کے ان الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ کئی دوسرے لوگ بھی سوال کھڑے کرتے ہوئے انٹرویو کی ایک کلپ ٹوئیٹ کئے ہیں ۔کشمیر میں کرپشن کے معاملوں میں جیل جائیں گے کچھ نیتا ۔ملک نے کہا کانگریس نے اپنے سرکاری ٹوئیٹر ہینڈل سے کئے ٹوئیٹ میں پی ایم مودی پر الزام لگایا ہے کہ پلوامہ حملہ اور اس میں چالیس جوانوں کی شہادت سرکار کی غلطی سے ہوئی ہے ۔ٹوئیٹ کے مطابق نریندر مودی جی پلوامہ حملہ اور اس میں جوانوں کی شہادت عآپ کی سرکار کی غلطی سے ہوئی ہے اگر ہمارے جوانوں کو ایئر کرافٹ مل جاتا تو آتنکی سازش ناکام ہو جاتی ہے ۔عآپ کو اس غلطی کے لئے ایکشن لینا چاہئے تھا اور آپ نے نہ صرف بات کو دبایا اور اپنی ساکھ بچانے میں لگ گئے ۔پلوامیہ میں ستیہ پال ملک کی بات سن کر دیش حیران ہے ۔کانگریس صدر ملکہ ارجن کھرگے نے ٹوئیٹ کیا کہ سابق گورنر ستیہ پال ملک جی کے انکشافات سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ مودی جی کا دیش کے نقصان سے اتنا ڈر نہیں ہتک عزت سے وہیں راہل گاندھی نے لکھا کہ وزیراعظم جی کو کرپشن سے کوئی بہت نفرت نہیں ہے ان کے ساتھ کانگریس کے لوک سبھا ایم پی منیش تیواری نے ٹوئیٹ میں لکھا میں نے جموںوکشمیر کے سابق گورنر ملک کے کرنتھاپر کے ساتھ بہت ہی نپی تلی بات چیتی ہوتی ہوئی دیکھی ہے ۔محترم گورنر جو کہہ رہے ہیں اگر وہ صحیح ہے تو یہ بہت پریشان کرنے والی بات ہے ۔دیش کے باہر اس کا بہت برا اثر پڑے گا ۔عام آدمی پارٹی نے ٹوئیٹ کیا کہ مودی جی اگر کیجریوال کرپٹ ہے تو دنیا میں کوئی ایماندار نہیں ہے ملک نے بولا کہ مودی جی کو کرپشن سے کوئی پرہیز نہیں ہے جو سر سے لے کر پیر تک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے اس کے لئے کرپشن کا اشو کیا ہوگا ۔ترنمول کانگریس کی تیز ترار ممبر پارلینٹ مہوا موترا نے لکھا ہے کہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر نے ایک بہت بڑے بہت صاف انٹرویو میں پلوامہ سے متعلق پیچھے کے جھونٹ سے پردہ اٹھایا ہے ۔اس میں بتایا گیا کہ اگر آر ایس ایس کا آدمی اڈانی کے لئے کیسے رشوت دیتا ہے ۔اور مکھیہ اور چنندہ میڈیا اداروں میں اس کی خبر شائع ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے میڈیا ادارے کب تک جھوٹ بولتے رہیں گے ؟ جانے مانے صحافی رویش کمار نے ستیہ پال ملک کے ایک دوسرے انٹر ویو میں رام مادھو پر ٹوئیٹ کیا ایک بات پوچھنی تھی رام مادھو نے ستیہ پال ملک کو ہتک عزت کا نوٹس کیوں بھیجا ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں