بھارت کے نئے سی ڈی ایس!

جنرل بپن راوت کی ہوائی حادثے میں بد قسمت موت سے قریب 10مہینے بعدا ن کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ )انل چوہان کو دیش کا نئے اور دوسرے چیف آف اسٹاف ڈیفنس بنانے سے فوجی اصلاحات کی سمت میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔سی ڈی ایس جو تینوں افواج کے چیف ہوتے ہیں اہم ذمہ داری بپن راو¿ت نے سنبھالی تھی ۔ بالا کوٹ ایئر اسٹرائک کے دوران ڈائریکٹر جنرل آ ف ملیٹری آپریشن رہے اور چین کے امور کے واقف کار لیفٹننٹ جنرل انل چوہان (ریٹائرڈ ) کو نیا سی ڈی ایس مقرر کرنے سے ایک طرح سے انہیں بالا کوٹ ایئر اسٹرائک کرنے کیلئے ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔ وہ ریٹائر ہونے کے بعد اس عہدے پر آنے والے تھری اسٹار جنرل ہیں،فی الحال وہ این ایس اے اجیت ڈوبھال کی سربراہی والے این ایس سی این میں فوجی مشیر ہیں۔قریب 10مہینے بعد سرکار نے خالی پڑے سی ڈی ایس عہدے پر تقرری کی ہے ۔ 2019میں پلوامہ آتنکی حملے کے بعد پاکستان کے اندر گھس کر جیش محمد کے ٹریننگ کیمپ پر ایئر اسٹرائیک کیا ۔بالا کوٹ ایئر اسٹرائک کے دوران وہ ڈی جی ایم اوتھے ۔ 18مئی 1961کو پیدا ہوئے چوہان نے 1981میں گورکھا رائفلس میں ذمہ داری سنبھالی چالیس برس کے دوران فوج میں الگ الگ محکموں میں اور محازوں پر خدمات انجام دی ۔ انہیں جمو ں کشمیر اور نارتھ ایسٹ میں آتنکواد کچلنے کی کافی تجربہ ہے ۔ مئی 2021میں ریٹائر ہونے کے وقت وہ فوج کے مشرقی کمان کے جی او سی ان چیف تھے انہوں نے انگولہ اقوام متحدہ مشن میں بھی خدمات دی وہ بری فوج ،ایئر فورس و بحریہ کو یونیفائیڈ کو پور ا کرنے کیلئے نئے سی ڈی ایس کی پہلی چنوتی ہوگی۔ اس سلسلے میں پانچ تھیئٹر کمان بنانے کا کام انہیں آگے بڑھانا ہوگا۔ اس سال کی شروعات میں ایک کمانڈ بن جانی چاہیے تھی لیکن اس میں تاخیر ہوچکی ہے ۔ ایسے ہی فوج میں پرائیویٹ ساجھیداری اور ملک کی ڈیفنس خرید و فروخت بڑھا نا ۔ اگنی پتھ یوجنا کو کامیاب بنانا اور فوجی اصلاحات کے کچھ اشوز پر تینوں افواج کے درمیان بہتر اتفاق رائے اور تال میل بنانے کی سمت میں انہیں کام کرنا ہوگا۔ تجربہ اور سینئریٹی کے حساب سے تینوں فوج کے چیف سے وہ سینئر ہیں۔ سی ڈی ایس کی شکل میں ان کے سامنے چنوتیوں کا پہاڑ کھڑا ہے ۔ بیشک فوج کا چلانے کا اختیار سی ڈی ایس کے پاس نہیں ہوتا لیکن ایل اے سی پر چینی تعطل سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانے میں ان کا اہم ترین رول کا ثبوت بھی ہمیں آنے والے دنوں میں مل سکتاہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!