ایم آر آئی صرف 50 روپئے میں !

گورودوارا بنگلہ صاحب میں دیش اور دنیا کی سب سے سستی ایم آر آئی شروع ہو گئی ہے گورودوارے میں بنی شری گورو ہری کرشن پالی کلینک میں مشین اگلے مہینہ لگ جائے گی اور دسمبر سے یہ سہولت ضرورت مندوں کو ملے گی ۔دہلی سکھ گورودوارا کمیٹی کے ذرائع نے بتایا ایم آر آئی اسکین کا ریٹ صرف 50روپئے طے کی گیا ہے اور جدید ترین ایم آر آئی مشین کا آرڈر دے دیا گیا ہے اس کے علاوہ دہلی کا سب سے سستا ڈائی لیسز سینٹر بھی کھلنے جا رہا ہے ۔پرائیویٹ اسپتالوں میں ایم آر آئی اسکین کا ریٹ 4سے 5ہزار روپئے کا ہے ۔اس کے علاوہ گورودوارا کمیٹی نے بنگلہ پریتم دو اکھانہ کا بھی آغاز کیاہے ۔جہاں بازار سے 80سے 90فیصدی سستی دوائیں مل رہی ہیں ۔اور روزانہ صبح سے ہی لائنیں لگ جاتی ہیں ۔گورودوارا کمیٹی کے صدر خود مریض کا نام سینٹر پر بھیجیں گے ۔جس کی مالی حالت بہت کمزور ہوگی اس کٹیگری میں رکھا جائے گا جس میں ایم آر آئی 700سے 1000روپے میں ہوگا ۔ا س سے ضرورت مند لوگ آئیں گے ایسے ہی ایم آر آئی تیسیری کٹیگری میں 1400سے 1500روپئے میںکرا سکتا ہے ۔ایسے ہی دہلی کا سب سے سستا ڈائی لیسز سنٹر کے قیام کے لئے 4مشینیں خریدی گئی ہیں جو لگائی جارہی ہیں اس کی جلد ہی شروعات ہوگی ۔جے واہے گورو ستنام! (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!