بالا صاحب ٹھاکرے کا سپنا ساکار ہوا
شیو سینا چیف ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کی شام مہاراشٹر کے 18ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا ہے ۔اور ان کی کیبنیٹ کی توثیع 3دسمبر کو ہونے کا امکان ہے ۔وہیں ادھو ٹھاکرے نے پی ایم نریندر مودی کو حلف برداری تقریب میں شامل ہونے دعوت دی ہے ۔پی ایم نے خود ادھو ٹھاکرے کو فون پر مبارکباد دی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ادھو ٹھاکرے پانچ سال کے مہاراشٹر کی کمان سنبھالیں گے اگر ایسا ہوا تو اب تک پردے کے پیچھے سے وقتا فوقتا ریاست کے اقتدار میں تعاون دے رہے ٹھاکرے خاندان سے وزیر اعلیٰ بننے والے ادھو پہلے شخص ہوں گے اس سے پہلے ٹھاکرے پریوار ریمورٹ کنٹرول والی سیاست کرتا رہا ہے ۔ادھو چناﺅ کے بعد سے ہی شیو سینا کے لئے وزیر اعلیٰ کا عہدہ لینے کی ضد پر اڑے تھے ان کا کہنا تھا کہ انہوںنے اپنے والد بالا صاحب ٹھاکرے کو شیو سینا کی جانب سے سی ایم وزیر اعلیٰ بننے کا وچن دیا تھا چناﺅ میں انہوںنے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کو پارٹی کا سی ایم امیدوار بتایا تھا تب کسی کو پتہ نہیں تھا کہ سیاست کے اونٹ کس کروٹ لے اور ادھو کو ہی سی ایم کی کرسی پر بٹھا دے گا ذرائع کے مطابق ادھو کے ساتھ دو نائب وزیر اعلیٰ حلف لے سکتے ہیں ؟اگر ایسا ہوا تو این سی پی کی طرف جینت پارٹیل ہو سکتے ہیں ۔میٹنگ میں مہاوکاس اگاڑی کے اعلان کے بعد این سی پی ممبر اسمبلی کے نیتا پارٹیل نے کہا کہ این سی پی چیف شرد پوار کے حکم کے مطابق وہ لیڈر شپ کے لئے ادھو ٹھاکرے کا نام اعلان کر رہے ہیں اس کا سبھی نے عام رائے خیر مقدم کیا پارٹیل نے بتایا کہ مہاراشٹر میں سب سے کم وقت سی ایم کا ریکارڈ دیوندر فڑنیوس کے نام ہے ۔مسلسل سوال اُٹھ رہا ہے کہ سرکار آخر کب تک ٹکے گی ؟جواب یہ ہے کہ ہم نے کم از کم مشترکہ پروگرام طے کیا ہے ۔اس پر چلتے وقت اتحاد پانچ سال ہی نہیں بلکہ پندرہ سال چلے گا وہیں سابق وزیر اعلیٰ دیوندر فڑنویس نے استعفی سے پہلے کہا تھا کہ تین پہیوں کی سرکار زیادہ دن نہیں ٹکے گی ۔ان کی آئیڈیا لوجی اور سمت الگ الگ ہے شیو سینا اقتدار کے لئے لاچار ہو گئی ہے ۔اور سونیا گاندھی کے نام کا حلف لے لیا ،جو لوگ متو شری سے باہر نہیں نکلتے تھے وہ دوسروں کی سیڑھیاں چڑھنے لگے ہیں اُدھر ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے بدھ کے روز دہلی آکر کانگریس صدر سونیا گاندھی و سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملے ،اور انہیں والد ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا ،سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ،دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور ڈی ایم کے نیتا اسٹالن کو دعوت دی گئی ،لیکن ممتا بنرجی اور اروند کجریوال نے تقریب سے دوری بنائی شیو سینا نیتا ایکناتھ شندے نے ممبئی میں کہا کہ ہم نے حلف برداری تقریب میں امید ہے کہ کانگریس کے کچھ دیگر لیڈر شرکت کریں گے ۔اور حلف برداری تقریب میں کانگریس نیتا ملکہ ارجن کھڑگے ،احمد پٹیل ،اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کملناتھ اور کانگریسی نیتا ابھے شیک منو سنگھوی شامل ہوتے دکھائی دیے ۔حالانکہ شیو سینا کے نیتا ادھو ٹھاکرے نے کانگریس حکمراں وزیر اعلیٰ کو بھی مدعو کیا تھا ۔بہر حال ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری کے ساتھ ہی ان کے والد بالا صاحب ٹھاکرے کا سپا ساکار ہو گیا ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں