بھارت کی پاک پر بادشاہت قائم

ان دنوں انگلینڈ اور ویلز میں کرکٹ کا ورلڈ کپ ٹورنامینٹ چل رہا ہے ۔سبھی کرکٹ شائقین کی نظریں 16جون کو لندن کے اولڈ ریفورڈ کرکٹ گراﺅنڈ میں لگی تھیں وجہ تھی ہندوستان پاکستان میچ یہ میچ سب سے زیادہ مقبول تھا ورلڈ کپ ہم جیتیں یہ نہ جیتیں لیکن پاکستان سے جیتنا ضروری تھا ۔اور ہوا بھی ویسے میچ میں بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے336/5کا وسیع اسکور کھڑا کر دیا روہت شرما نے شاندار انڈر پریشر 140رن بنائے اوپنگ میں ان کا ساتھ لوکیش راہل نے دیا ۔شکھر دھون کے زخمی ہونے سے یہ ڈر تھا کہ پاکستان کے تیز گیند بازوں کے سامنے روہت کےساتھ کون اوپنگ کرئے گا؟لیکن راہل چنوتی پر کھرے اترے اور انہوں نے 57رن بنا کر بھارت کو ایک مضبوط شروعات دی کپتان وراٹ کوہلی جب 70رن پر کھیل رہے تھے تب انہیں لگا کہ تیز گیند باز محمد عامر کا باﺅنسر ان کے بلے سے لگ کر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے پاس پہنچا پاکستان نے اپیل کی لیکن امپائر نے انگلی نہیں اُٹھائی کوہلی نے امپائر کی طرف دیکھا تک نہیں اور وہ کرچ چھوڑ کر چلے گئے ۔حالانکہ ایکشن ریپلے سے صاف ہو گیا کہ کوہلی نے غلطی کی کیونکہ کیمرے میں صاف نظر آرہا تھا گنید اور بلے میں تال میل نہیں ہوا کوہلی کو بعد میں پتہ چلا تو وہ ہندوستانی پویلن میں اپنے بلے کو دیکھ رہے تھے جس سے ہلکی آواز آرہی تھی ۔ممکنہ طور پر وہ اسی آواز سے ہی غلط فہمی میں پڑ گئے ۔بعد میں مہندر سنگھ دھونی نے بھی ان کے بلے کی اس کمی کو دکھایا کوہلی نے جلد بازی کی تھی۔انہیں امپائر کے فیصلے کاانتظار کرنا چاہیے تھا ۔اگر پاکستان ڈی آر ایس وی لیتا تو پتہ چل جاتا کہ بال کا بیٹ سے کوئی کنکشن نہیں ہوا ۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے میچ میں کئی غلطیاں کیں پاکستان کو اکلوتہ ورلڈ کپ دلانے والے کپتان اور اب پاکستان کے وزیر آعظم عمران خان نے ٹاس سے پہلے سرفراز سے صاف کہا تھا کہ آپ کو ٹاس جیتنا ہے اور پہلے بلے بازی کرنی چاہیے لیکن پاکستانی کپتان سرفراز نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ پاکستان دوسری پاری میں رنوں کا پیچھا نہیں کر سکتا پھر بھی پہلے گنید بازی کا فیصلہ کیا اور آدھی ہار تو اس فیصلے سے ہی ہو گئی تھی باقی ہمارے گیند بازوں نے پوری کر دی ۔قسمت نے بھی ہمار ا ساتھ دیا میچ کے دوران بھارت کو تب جھٹکا لگا جب سنیر گیند باز بھونیشور کمار کے نسوں میں کھنچاﺅ آگیا اور وہ 2.4اوور کے بعد میدان چھوڑ کر چلے گئے ۔ان کی جگہ وجے شنکر آئے اور انہوںنے پہلی بار پر ہی اوپنر انجمام الحق کو چلتا کر دیا اور اوپنر جوڑی توڑ دی باقی کسر کلدیپ اور ہاردیک پانڈیا نے پوری کر دی ۔میچ میں اتنا رومانچ تھا جس نے مس کیا وہ پچھتا رہا ہوگا ۔بھارت اور کسی سے جیتتا یا نہیں لیکن پاکستان کو ہرانا بہت ضروری تھا ایک طرح سے مانوہم نے ورلڈ کپ جیت لیا ہو ۔ٹیم انڈیا نے بہت اچھا کھیل کھیلا اور کل ملا کر ورلڈ کپ جیتنے کی مضبوط دعویدار ہے۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!