سنگم ساحل پر دھرم سنسد میں دھرم سنکٹ
پریاگ راج (الہٰ آباد)سنگم ساحل پر کمبھ کے بہانے رام مندر کی تعمیر کے اشو کو ہوا دینے کی کوشش کے تحت منعقدہ وشو ہندو پریشد کی دھرم سنسد میں تب دھرم سنکٹ کھڑا ہو گیا جب دھرم سنسد کے دوسرے دن بدھ کے روز سنگھ پرمکھ موہن بھاگوت نے کہہ دیا کہ ایودھیا میں مندر تعمیر کو لے کر وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے میں سمجھتا ہوں کہ چار چھ مہینے میں (چناﺅی وقت )کی اتھل پتھل میں کچھ ہوا تو ٹھیک ہے ورنہ اس کے بعد تو کچھ ضرور ہوگا ۔مندر ایک دو سال میں ہی بنے گا مندر کی تاریخ کے اعلان کی امید لگائے قریب دو درجن سنت موہن بھاگوت کی یہ باتیں سنتے ہی ناراض ہو گئے ۔مندر کی تعمیر کی تاریخ کے اعلان کی امید لے کر آئے لوگوں نے اس بیان کے بعد فورا اسٹیج کے سامنے مظاہرہ شروع کر دیا ۔سادھو سنتوںنے موہن بھاگوت سے کہا کہ مندر کی تعمیر کی تاریخ بتائیں یہاں سیاسی بیان دینا بند کیجئے ۔سادھو سنتوں میں کئی وجوہات سے ناراضگی ہے جو دھرم سنسد میں ظاہر کی گئی مودی سرکار کا پانچ سالہ عہد آخری مرحلے میں ہے سادھو سنتوں کو لگتا ہے کہ سرکار نے مندر تعمیر کی سمت میں کوئی کوشش نہیں کی وہ اس معاملے پر آڈی نینس تک نہیں لا سکی ۔سادھو سنتوں کو وشو ہندو پریشد آر ایس ایس اور اس کے ماتحت انجمنوں سے امید تھی وہ مندر تعمیر کے لئے تحریک چھیڑ کر سرکار پر دباﺅ بنائیں گے ۔لیکن سنگھ نے ایسا نہیں کیا سنتوں کو عدالت سے بھی مایوسی ہاتھ لگی انہیں امید تھی سپریم کورٹ اس معاملے میں ریگولر سماعت کر فیصلہ دے دیے گی لیکن کورٹ کی سماعت ٹلتی جا رہی ہے ایودھیا معاملے کی سماعت کے لئے گزرے سال سپریم کورٹ میں آئینی بنچ کی قیام کا اعلان ہوا تھا سماعت دس جنوری کو ہونی تھی لیکن بنچ کے جسٹس للت بنچ سے ہٹ گئے اور سماعت 29جنوری کو جو تھی وہ ایک جج کے نہ ہونے سے ٹل گئی اسی درمیان سادھوی پریوندا نے 2020میں مندر تعمیر کی بات کہہ دی اس پر ناراض لوگ بڑھک اُٹھے اور اسٹیج کے سامنے آکر لوگوںنے نعرے بازی شروع کر دی اور تاریخ اعلان کرنے کی مانگ اُٹھائی اس سے ناراض وی ایچ پی ورکر آگے آئے اور دھکا مکا کر کے نعرے بازی کرنے والوں کو باہر نکال دیا اور نوبت مار پیٹ تک آگئی میڈیا کی موجودگی کو دیکھ کر احتجاج کرنے والوں نے کہا کہ یہاں پر چناﺅ ی سبھا میں سرکار کی تعریف سننے نہیں آئے وہ مندر تعمیر کی تاریخ سننے آئے تھے اسٹیج پر اتنے ممبروں نے اس بارے میں کچھ نہ بول کر سبھی کو مایوس کر دیا ۔حالانکہ اسٹیج پر موجود سنتوںنے پچھلے پانچ برسوں میں مندر کی تعمیر کو لے کر کچھ کرنے نہیں دیا لیکن مودی سرکار کو کھری کھری سنائی لیکن ساتھ ہی یہ بھی دہرا دیا کہ رام مندر بھاجپا کے حکومت میں ہی سمسیہ ہے پریاگ کمبھ کے دوسرے شاہی اسنان مونی اماوسیہ کے ٹھیک پہلے اکھاڑہ پریشدنے امرجنسی میٹنگ کر رام جنم بھومی اشو پر آر پار کی لڑائی کا اعلان کر دیا میٹنگ میں طے ہو ا کہ مہا شیو راتری اسنان کے بعد اکھاڑے کے سبھی سادھو سنت ناگا سنیاسیوں کے ساتھ ایودھیا ہنومان گڑھی پہنچیں گے پہلے مندر پر عام رائے بنائی جائے گی اگر بات نہ بنی تو آر پار کی لڑائی کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔کنر اکھاڑے کی مہا منڈلیشور لکشمی نارائن ترپاٹھی نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کنر اکھاڑہ کرئے گا سادھو سنتوں اور اکھاڑوں کی باتوں سے لگتا ہے کہ وہ ایودھیا میں شاندار شری رام مندر تعمیر شروع کرانے کے لئے اب بہت بے چین ہیں ۔آنے والے کچھ دنوں میں صورتحال دھماکہ خیز ہو سکتی ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں