وجے مالیہ کی حوالگی کی ایک اور اڑچن دور ہوئی

برطانیہ کے وزیر داخلہ کی جانب سے ہندوستان کے بھگوڑے مالی مجرم وجے مالیہ کی حولگی کا حکم ملنا حکومت ہند اور ہندوستانی جانچ ایجنسیوں کا بڑا کارنامہ ہے ۔برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید کے دستخط ہندوستان کی ڈپلیومیٹک جیت بھی مانی جائے گی ۔لندن کی نیکولے عدالت میں لمبی لڑائی کے بعد ہندوستان کو پچھلے دس دسمبر کو کامیابی ملی لندن کی عدالت نے آخر کار مجرم مالیہ کی ساری دلیلیں مستر د کر دیں اس کے حق میں وہاں کے بڑے بڑے وکیل جرہ کر رہے تھے جب ساری دلیلیں فیل ہو گئیں تو انسانی حقوق کا اشو اُٹھایا گیا جس میں بتایا گیا کہ ہندوستان کی جیلوں میں غیر انسانی صورتحال ہے اس اشو پر بھی بھارت کی جیت ہوئی عدالت کے حکم کے بعد ہندوستانی وزارت خارجہ برطانیوی حکومت سے رابطے میں تھا اور اس کی لگن سامنے آئی ہے ۔اس سے یہ پیغام جاتا ہے کہ موجودہ حکومت کرپشن اور مالی جرم کرنے والوں کو سزا دلانے کے لئے عہد بند ہے ۔اس لئے امریکہ میں علاج کرا رہے وزیر خزانہ ارن جیٹلی نے ٹیوئٹ بھی کیا ہے ۔کہ ایک اور افسر کو بچانے کے لئے ممتا بنرجی انشن کر رہی ہیں تو دوسری طرف سرکار وجے مالیہ کی حوالگی کے حکم حاصل رہی ہے ۔مالیہ کی حوالگی کی کارروائی ابھی فائنل نہیں ہوئی ہے اس کے پاس اس حکم کے خلاف اپیل کرنے کے لئے دو ہفتے کا وقت ہے اگر اپیل منظور نہیں ہوتی ہے تو اسے ہر حال میں 28دنوں کے اندر بھارت کو سنوپنا ہی ہوگا لیکن ہائی کورٹ مالیہ کے حق میں کوئی فیصلہ دے گا ایسا ہونے کے کوئی آثار نہیں دکھائی پڑتے نچلی عدالت میں معاملہ جتنا الجھایا جا سکتا ہے اتنا بڑی عدالت میں نہیں ۔مودی حکومت نے بھگوڑے مجرموں کے خلاف نیا قانون بنا کر قانونی ایجنسیوں کو کافی مضبوطی دی ہے اس کے تحت بھگوڑا قرار دینے کے بعد اس کی بیرونی ملک میں املاک بھی ضبط کی جا سکتی ہیں ۔بھارت نے اس قانون کے تحت مالیہ کو پہلا بھگوڑا ڈکلیر کیا ہے ۔اس کی غیر ملکی املاک بھی ضبط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے سیوزرلینڈ سرکار نے مالیہ کے بینک کھاتوں کی جانکاری دینے پر بھی رضا مندی دے دی ہے ۔دیر سویر مالیہ کا بھارت آنا اور اسکی املاک ضبط کرنا یقینی ہو گیا ہے ۔بتا دیں کہ مالیا پر مختلف بینکوں کا 9400کروڑ روپئے کا قرض ہے اس کے خلاف سترہ بینکوں کے گروپ نے سپریم کورٹ میں اپیل داخل کی تھی سی بی آئی اور ای ڈی معاملے کی جانچ کر رہی ہیں ۔فی الحال تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ مالیہ کی حوالگی کے لئے حکومت ہند نے ایک اور رکاوٹ پار کر لی ہے ۔اور یہ نیرو مودی ،میہل چوکسی ،للت مودی،کے لئے بھی ایک سندیش ہے ۔امید ہے کہ جلد مالیہ کو بھارت لایا جائے گا ۔اور قانونی کارروائی پوری کر لی جائے گی ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!