گوری لنکیش کی قتل کی گتھی سلجھی

صحافی اور رضاکار گوری لنکیش کے بے رحمانہ قتل نے نہ صرف صحافی برادری کو ہی ہلادیا تھا بلکہ سماجی رضاکاروں خواتین برادری کو بھی حیرت زدہ کردیا تھا ۔جمعہ کو معام لے کی چانچ کررہی ایس آئی ٹی نے بتایا پرشورام واگھمرے نے گوری کے قتل کو انجام دیا تھا ۔گوری لنکیش کے سلسلے میں گرفتار چھ مشتبہ افراد میں واگھمرے بھی تھا ۔اس نے ہی گوری کو گولی ماری اور فورنسک چانچ سے تصدیق ہوتی ہے ایک شخص گوند پنسارے ،ایم ایم کلبرگی اور گوری کے قتل ایک ہی ہتھیار سے کیا گیا انھوں نے بتا یا کہ ہتھیار برآمد نہیں ہوسکا ۔ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ جب تک فورنسک چانچ کا نتیجہ نہیں آتا جب بندوق کے ٹریگر سے گولی پچھلے حصہ پر نشان بنا ہوا ملتاہے ۔ایک سینئر افسرنے بتایاکہ واگھمرے ساؤتھ پنتھی گروپ کے لوگوں کو شامل کر بنائے ایک گروہ سے جڑا ہے اس کے ساٹھ افراد ہیں ۔جو پانچ ریاستوں میں سرگرم ہیں اس نے کہا مدھیہ پردیش ،گجرات ،مہاراشٹر ،گوااور کرناٹک میں اس کانیٹ ورک ہے ۔
اس گروہ نے مہاراشٹر کی ہندو جاگرتی سمیتی اور سناتن دھرم انجمن جیسی ہند و آئڈیا لوجی جیسی تنظیموں سے لوگ بھرتی کئے تھے ۔26سالہ پرشو رام واگھمرے نے دعوی کیا ہے کہ وہ گولیا چلاتے وقت یہ نہیں جانتے کہ وہ کس کو قتل کررہے ہیں ۔اس نے گوری کو 5ستمبر 2017کو چار گولیا ماری تھی ۔مجھے مئی 2017میں کہا گیا تھا تمہیں اپنا دھرم بچانے کیلئے کسی کا قتل کرناہے میں ما ن گیا ۔ اب مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس عورت کو نہیں مار نا چاہئے تھا ایسا دعوی ایس آئی ٹی کررہی ہے ۔ آگے پرشورام نے بتایاکہ انھیں 3ستمبر کو بنگلورو لایا گیا اور بیلا گاوی میں گولی چلانے کی ٹریننگ دی گئی تھی مجھے گوری کا گھر دکھایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اب تم گوری کا کام تمام کردو ۔یہ تسلی کی بات ہے کہ صحافی اور سماجی رضاکار گوری لنکیش کا قاتل آخر کار پکڑ اگیا ۔اب کورٹ میں جب مقدمہ چلے گے تو اور مزید تفصیلات پتہ لگیں گی یہ بھی پتہ چلے گا کہ گوند پنسارے ،اورایم ایم کلبرگی اور گوری کے قتل کس ہتھیار سے کیا گیا ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!