ایئر ہوسٹس رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
دہلی سے ہانگ کانگ جانے والی جیٹ ایئرویز میں ایک ایئرہوسٹس کو محصولاتی خفیہ ڈائریکٹوریٹ نے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ وہ 3 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی غیر ملکی کرنسی ہانگ کانگ لے جارہی تھی۔ پتہ لگا ہے کہ وہ اس سے پہلے 9 بار اسی طرح امریکی ڈالر ہانگ کانگ لے جاچکی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ قریب 20 کروڑ روپے کے امریکی ڈالر ہانگ کانگ لے کر گئی ہے۔ڈالر فائل پیپر کے اندر چھپا کر ہوائی جہاز تک لے جائے جاتے تھے تاکہ ایکسرے اسکینر مشین میں اس کا پتہ نہ لگ سکے۔ ڈی آر آئی کے ذرائع کا کہنا ہے ملزم ایئرہوسٹس کو ہانگ کانگ والی فلائٹ میں 7/8 جنوری کی رات کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ روانہ ہونے کے لئے تیار ہورہی تھی۔ اطلاع ملنے پر ڈی آر آئی ٹیم نے فلائٹ رکوا کر ایئرہوسٹس سے پوچھ تاچھ کی۔پہلے تو اس نے کچھ نہیں بتایا لیکن ہینڈ بیگ کی تلاشی لینے پر امریکی ڈالر مل گئے۔ کچھ ڈالر اس نے رجسٹرڈ لگیج میں چھپا کر رکھے تھے۔ کل 4 لاکھ80 ہزار 200 یو ایس ڈالر اس کے پاس ملے۔ پوچھ تاچھ میں اس نے بتایا کہ ڈالر امت ملہوترہ نام کے ایک شخص نے دئے تھے۔ وہ وویک وہار میں رہتا ہے۔ ڈی آر آئی نے اسے بھی پکڑ لیا ہے۔ امت کو حوالہ کے اس گیم کا ابھی تک دہلی این سی آر کا ماسٹر مائنڈ بتایا گیا ہے۔ ڈی آر آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ہینڈلر بھی ہوسکتے ہیں۔
جانچ میں پتہ لگا ہے کہ پکڑی گئی ایئر ہوسٹس اس سے پہلے 9 بار امریکی ڈالر ہانگ کانگ لے جاچکی تھی۔ یہ ٹرانزیکشن کیوں کی جارہی تھی ؟ اس کے جواب میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل میں یہ سارا پیسہ چین کو جاتا ہے۔چین نے انڈیا مال امپورٹ کرنے والے کچھ بڑے امپوٹر کسٹم ڈیوٹی کرنے کے لئے مال کی انڈر بلنگ کررہے ہیں۔ پھر انڈربلنگ کے بیلنس کو ہی حوالہ کے ذریعے چین پہنچایا جاتا ہے جیٹ ایئرویز کا کہنا ہے کہ جانچ پوری ہونے کے بعد ہی اس معاملہ میں آگے بڑھا جائے گا۔ اس معاملہ میں ڈی آر آئی کا ایک ایئرلائنس عملہ کا ممبر بھی ہے۔ ان سبھی کے غیرملکی ٹور کی تفصیلات دیکھی جارہی ہیں۔ منگلوار کو گرفتار کی گئی ایئر ہوسٹس کو دہلی کی ایک عدلت میں پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ ریتو سنگھ نے ایئرہوسٹس دیویشی کلشریش کے ساتھ ایک ایجنٹ امت ملہوترہ کو بھی اس حکم کے ساتھ جیل بھیجا کہ انہیں متعلقہ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے۔ پوچھ تاچھ میں ایئرہوسٹس نے خلاصہ کیا کہ وہ اس عوض میں 50 فیصد کمیشن لیتی تھی۔

(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں