وراٹ کوہلی نے ڈان بیڈ مین اور رکی پونٹنگ کو پچھاڑا
ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی جب بھی میدان پر اترتے ہیں کرکٹ شائقین ریکارڈ بک کھنگالنے میں لگ جاتے ہیں کہ اب وہ کونسا نیا ریکارڈ بنانے جارہے ہیں۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ناگپورمیں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن وراٹ نے اپنے کیریئر کی دوہری سنچری پوری کرکے تاریخ رقم کر دی۔ وراٹ 213 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اپنی میراتھن پارٹی میں انہوں نے 267 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 17 چوکے اور 2 چھکے شامل رہے۔ کپتان کی شکل میں 5 دوہری سنچری لگانے والے وراٹ کوہلی دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے اس معاملہ میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کی برابری کرلی ہے۔ اپنا 62 واں ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے وراٹ کوہلی نے اپنے نام 19 سنچریاں درج کی ہیں۔ سال2017ء میں وراٹ کی یہ چوتھی سنچری تھی ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ کے سبھی فورمیٹ کو ملانے پر 2017 میں یہ ان کا 1091 ویں سنچری تھی۔ اس طرح وہ اس سال بطور کپتان سب سے زیادہ سنچری لگانے والے بلے باز بن گئے۔ ان کے پیچھے 9 سنچریوں کے ساتھ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ ہیں۔ انہوں نے لگاتار دو سال2005 -06 میں کپتان کی حیثیت سے 9-9 سنچریاں لگائی تھیں۔ وراٹ نے سنیل گواسکر کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ گواسکر نے 47 ٹیسٹوں میں کپتانی کی جس میں 11 سنچریاں لگائیں، وہیں وراٹ کا کپتان کی شکل میں یہ31 واں ٹیسٹ میچ تھا۔ کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے بلے باز کہے جانے والے سر ڈان بیڈ مین کو بھی وراٹ نے کپتانی کے معاملہ میں پیچھے چھوڑدیا ہے۔ وہ اپنی ہاف سنچریوں کو جس رفتار سے سنچری میں تبدیل کرتے ہیں اس لحاظ سے وہ سب سے بہترین کپتان بن چکے ہیں۔ تقریباً 7 سال بعد ایسا ہوا جب کسی ٹیسٹ میچ کی ایک پاری میں چار ہندوستانی بلے بازوں نے سنچری بنائی۔ بطور بلے باز ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے لئے 2017 کا سال بیحد کامیاب رہا۔ پورے کیریئر کو دیکھتے ہوئے مقابلہ کیا جائے تو اس سال انہوں نے سب سے زیادہ سنچریاں بنائی ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ کے سبھی فارمیٹ میں نمبروں کی بات کریں تو کپتان کوہلی سب سے آگے دکھائی دیتے ہیں۔ اس سال انہوں نے ایک نہیں کئی کرشمائی ریکارڈ توڑ کر اپنا جھنڈا گاڑھ دیا۔ سری لنکا کے خلاف سال کی آخری سیریز میں بھی وہ جم کر کھیلے۔ایک سال میں سب سے زیادہ شاندار کھیل کھیل کر انہوں نے ابھی تک سبھی ہندوستانی کپتانوں کا بھی ریکارڈ توڑدیا ہے۔ 2312 رن بنا کرسورو گانگولی کے 2059 رن کا ریکارڈ توڑدیا۔ وراٹ کوہلی کی بیش قیمت کامیابی کے پیچھے ایک بہت بڑی وجہ ہے ان کی فزیکل فٹنیس ۔ وہ اتنے فٹ ہیں کہ انہیں اتنی لمبی لمبی پاریاں کھیلنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔ اس وقت دنیا کے سب سے بہترین بلے باز ہیں وراٹ کوہلی۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں