ہند ۔ پاک جھگڑے کی جڑ کشمیر نہیں آتنک واد ہے
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے واشنگٹن میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کے بیچ فساد کی جڑ کشمیر مسئلہ ہے۔ جی او ٹی وی نے شریف کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ کے 4 روزہ دورہ پر واشنگٹن گئے نواز شریف نے پاکستانی امریکیوں سے خطاب میں کہا کہ دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان جھگڑے کی خاص وجہ کشمیر مسئلہ ہے اور علاقے میں امن اور استحکام کیلئے اسے سلجھانا ہوگا۔ ہم میاں نواز شریف کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ دنیا کو گمراہ کرنے سے باز آئیں۔ بھارت۔ پاکستان کے درمیان سارے فساد کی جڑ دہشت گردی ہے۔ پاکستان اپنی سرزمیں سے دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے اور ان نام نہاد جہادیوں کو نہ صرف پیسہ، ہتھیار ، ٹریننگ وغیرہ دیتا ہے بلکہ اپنے قبضے والے کشمیر سے انہیں بھارت کے اندر دراندازی کراکر یہاں توڑ پھوڑ کراتا ہے۔ آئے دن رپورٹیں آتی رہتی ہیں کہ پی او کے میں دہشت گردی کے کیمپ و اسٹرکچر پھل پھول رہا ہے۔ اس اسپانسر دہشت گردی کی بھارت کو بڑی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ حال ہی میں دہلی میں بی ایس ایف نے اپنی گولڈن جوبلی تقریب منائی ہے۔ تقریب میں شہید جوانوں کے خاندانوں کو اعزاز سے نوازہ گیا ہے۔ پچھلے50 برسوں میں بی ایس ایف نے اکیلے ہی 9 ہزار دراندازدہشت گردوں کو پکڑا ہے اور تقریباً 2 ہزار سے زائد کو مار گرایا ہے۔ پاک اسپانسر اس دہشت گردی سے دیش کی سلامتی کرنے میں بی ایس ایف کے 1551 افسر و جوان شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 1 ہزار سے زائد تو اکیلے جموں و کشمیر میں ہلاک ہوئے۔ دو دن پہلے بارہمولہ ضلع کے ٹن مرگ علاقے میں ایک مڈ بھیڑ میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا جبکہ اس دوران تین فوجی زخمی ہوگئے۔ اس مہینے میں ہی آدھا درجن سے زیادہ دراندازی کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔ ادھر نواز شریف واشنگٹن پہنچے ادھر امریکہ کی دہشت گردی و نیوکلیائی عدم توسیع مسئلہ پر سب کمیٹی کی سربراہی کرنے والے ایک سینئر امریکی سینیٹر نے کہا کہ پاکستان نے خود کو بار بار غلط فہمی کا شکار اور دھوکہ باز ثابت کیا ہے۔ کانگریس کے ممبر ٹیڈپو نے امریکی صدر براک اوبامہ کو لکھے خط میں کہا کہ پاکستان سے باہمی یا کسی بھی دوسرے کارگر باہمی اسٹیج پر سول نیوکلیائی سمجھوتے کی حمایت کرنے کے معاملے میں امریکہ کے ذریعے کسی طرح کی بات چیت کریں تو پاکستان کا موجودہ اور پرانا ریکارڈ دھیان میں رکھا جائے۔ انہوں نے کہا پاکستان نے ایک بار نہیں بار بار خود کو چالباز ثابت کیا ہے۔ پو نے الزام لگایا کہ پاکستان نہ صرف افغانستان میں امریکی فورسز اور ان کے مفادات پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے بلکہ اس نے ایران جیسے ملکوں سے بھی اپنی ایمانداری نہیں دکھائی تھی۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں