وینا ملک کا بھارت میں کیا کام ہے؟



Published On 16th December 2011
انل نریندر
اپنے کیریئر کو بڑھاوا دینے کے لئے کچھ اداکارائیں کچھ بھی کرنے کو تیار رہتی ہیں۔ وہ ہر وقت تنازعوں میں بنے رہنا چاہتی ہیں تاکہ پروڈیوسر ان کو دیکھتے رہیں اور ان کا کام بڑھتا رہے۔ ایسی ہی ایک اداکارہ ہیں پاکستانی ایکٹریس وینا ملک عرف زاہدہ۔ وینا ملک پچھلے دنوں ایک میگزین میں برہنہ فوٹو دینے کے تنازعے میں پھنس گئی ہیں۔ اس برہنہ تصویر کے واویلے کی وجہ سے وینا شاید زیادہ مشکل میں پڑ گئی ہیں۔ ان کا دیش کے اندر یعنی بھارت میں تو احتجاج ہورہی رہا ہے لیکن اب ان کے ملک پاکستان میں بھی انہیں جم کر گالیاں پڑ رہی ہیں۔ ایک طرف تو وینا کے والد نہ اس سے فون پربات کررہے ہیں اور نہ ہی اس کے میل کا کوئی جواب دے رہے ہیں۔ پاکستان کی ایک عدالت نے تو وینا کے خلاف مجرمانہ معاملہ تک درج کئے جانے کی اپیل کو بھی سماعت کیلئے قبول کرلیا ہے۔ اس نے پولیس کو نوٹس جاری کر اس معاملے میں جواب مانگا ہے۔ معاملے کی سماعت آج یعنی16 دسمبر کو ہونی ہے۔ وکیل چودھری اشتیاق نے پیر کو صبح لاہور کی ایک عدالت میں عرضی دائر کر وینا کے خلاف دیش اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کا معاملہ درج کرنے کی مانگ کی تھی۔ پچھلے دنوں ایک ہندوستانی میگزین ایف ایچ ایم انڈیا کے کور پیج پر وینا کی ایک برہنہ تصویر چھپی تھی۔ اس میں اس کے بائیں بازو پر آئی ایس آئی کا ٹیٹو بھی بنا ہوا تھا۔ وینا نے تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کئے جانے کا دعوی کرتے ہوئے میگزین پر10 کروڑ روپے کا مقدمہ تھونپا ہے۔ پاکستان کی کچھ کٹر پسند تنظیموں نے وینا کو پاکستان میں نہ گھسنے دینے تک کی وارننگ دے ڈالی ہے اور کہا ہے کہ اگر وہ پاکستان آئے گی تو ان سے ٹھیک ڈھنگ سے نمٹا جائے گا۔ بھارت میں بھی وینا کی جم کر مخالفت ہورہی ہے۔ کمال راشد خان کو وینا کی حرکتوں پر اتنا غصہ ہے کہ انہوں نے بہت تلخی بھرے لہجے میں وینا کی تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ لوگوں کو وینا ملک کی پٹائی کردینی چاہئے۔ ٹویٹر میں یہ بھی لکھا ہے جو لوگ انڈیا سے پیار کرتے ہیں وہی وینا ملک کو پیٹیں اور سرکار کو چاہئے انہیں (وینا ملک کو) ملک سے فوراً بھاگے۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس پہلے ہی سے پونم پانڈے، شارلن چوپڑہ، راکھی ساونت ہیں تو ہمیں وینا ملک کی ضرورت نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے یہ وہی کمال راشد خان ہیں جو بگ بگ5 میں پورن اسٹار سنی لیون سے شادی کرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ سوال یہاں یہ اٹھتا ہے کہ ہم ان فضول کے پاکستانیوں کو بھارت میں کیوں آنے دیتے ہیں؟ جب ہمارے یہاں ایسے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے تو ان پاکستانی بیہودہ، فالتو ایکٹریس کی کیا ضرورت ہے؟ ہم تب بھی سمجھ سکتے تھے جب پاکستان ہمارے اداکاروں کی عزت کرتا۔ آج تک پاکستان نے ایک بار بھی لتا منگیشکر یا امیتابھ بچن کو اپنے ملک میں مدعو نہیں کیا اور ہم ہیں ہر ایرے غیرے کو اپنے گھر میں نہ صرف بلا لیتے ہیں بلکہ انہیں بیہودہ حرکتوں کی اجازت بھی دے دیتے ہیں۔
Amitabh Bachchan, Anil Narendra, Daily Pratap, Nude Photo, Pakistan, Sexy Photo, Veena Malik, Vir Arjun

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!