زوبن کی موت : حادثہ یا قتل؟
مشہور گلوکار زوبن گرگ کی موت کو لے کر روز روز نئے انکشاف ہو رہے ہیں بتادیں کہ زوبن کی موت 19 ستمبر 2025 کو سنگاپور میں ہوئی تھی ۔بتادیں زوبن کی سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران پراسرار حالت میں موت ہوئی ۔زوبن شام دھانو مہنت اور ان کی کمپنی کی جانب سے آرگنائز ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن میں حصہ لینے کے لئے سنگاپور گئے تھے ۔اسکوبا ڈائیونگ کے دوران زوبن نے پانی میں چھلانگ بھری اور کچھ ہی لمحوں میں تڑپتے نظر آئے ۔بتایا گیا کہ جب زوبن گرگ پانی میں سانس لینے کے لئے ہانپ رہے تھے اور تقریباً ڈوبنے کی حالت میں تھے اس وقت سدھارتھ شرما کو جابو دیر جانے دو جانے دو چلاتے ہوئے سنا گیا ۔ایسا ایک گواہ نے بتایا ۔زوبن کی موت کے بعد اس معاملہ کی جانچ جاری ہے ۔فیسٹیول کے آرگنائز ،سنگر کے منیجر سدھارتھ شرما اور بینڈ کے دو ممبر شیکھر ،جوتی گوسوامی اور امرت پربھا مہنت کو گرفتار کر 14 دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا ہے ۔حالانکہ اس دوران جوبن کے بینڈ کے چھ ممبر شیکھر جوتی گوسوامی نے ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے ۔جس میں انہوں نے بتایا کہ سنگاپور میں زوبن کو زہر دیا گیا تھا ۔جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی تھی ۔اس معاملے کے مطابق ڈیٹیلس گراو¿نڈ آف اریسٹ یا ڈیمانڈ نوٹ میں جیوتی نے الزام لگایا کہ زوبن کی سنگاپور میں ان کے مینیجر سدھارتھ شرما اور نارتھ ایکٹ انڈیا فیسٹیول کے آرگنائز شیام کانو مہنت نے زہر دیا تھا ۔گواہ نے بتایا کہ زوبن گرگ ایک ٹرینڈ تیراک تھے یعنی وہ تیراکی اچھی طرح جانتے تھے ۔اور اس لئے ڈوبنے سے ان کی موت نہیں ہوسکتی ۔اس نے آگے میں کہا گیا ہے کہ جیوتی گوسوامی نے الزام لگایا کہ شرما اور شیام کانو مہنت نے سنگر کو زہر دیا تھا اور اپنی سازش چھپانے کے لئے جان بوجھ کر بدیش میں جگہ چنی تھی ۔سدھارتھ نے انہیں کشتی کے ویڈیو کسی کے ساتھ شیئر نہ کرنے کی بھی ہدایت دی تھی ۔سی آئی ڈی کا نو ممبری تفتیشی دل ( ایس آئی ٹی ) فی الحال سنگاپور میں گرگ کی موت سے وابستہ معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔سی آئی ڈی کے ذرائع نے دستاویز کی اصلیت کی تصدیق کی ہے ۔نوٹ میں کہا گیا ہے کہ گواہ شیکھر جیوتی گوسوامی کے بیان سے پتہ چلا ہے کہ زوبن گرگ کی ڈیتھ سے پہلے موت کا ایکسڈنٹ دکھانے کی سازش رچی تھی۔زوبن کے ساتھ سنگاپور میں رہ رہے سدھارتھ شرما کا رویہ مشتبہ تھا جس کی وجہ سے بیچ سمندر میں خطرناک طریقہ سے کشتی ڈگمگانے لگی تھی ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ڈوبتے وقت زوبن کے منھ سے اور ناک سے جھاگ نکل رہا تھا تو سدھارتھ نے ضروری میڈیکل سہولیت دستیاب کرانے کے بجائے اسے ایسڈ رپلکس بتا کر ٹال دیا اور دوسروں کو تسلی دی کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے زوبن کی موت کی جانچ کے لئے آسام حکومت نے معاملے کی جانچ ایک ممبری جوڈیشیل کمیشن کوبھی سونپ دی ہے ۔سیاسی محکمہ کے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ گوہاٹی ہائی کورٹ کے جج سمتر سیکیا کی سربراہی والے یہ کمیشن چھ ماہ کے اندر اپنی رپورٹ سونپے گا ۔ادھر زوبن کی بیوی گریما سیکیا گرگ نے سنیچر کو اپنے شوہر کے پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو لوٹاتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ذاتی دستاویز نہیں ہے اور جانچ پوری ہونے تک ہم طے کر پائیں گے کہ اس رپورٹ کو سامنے لایاجانا چاہیے یا نہیں ۔گریما نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ انہیں پورا بھروسہ ہے جانچ میں سنگاپور میں زوبن کی موت کے پیچھے اصل حالات کا پتہ لگا لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ بس چاہتی ہیں کہ جانچ صحیح طریقہ سے کی جائے اور سچائی جلد سے جلد سامنے آئے ۔جب گریما نے زوبن کے بینڈ میں شامل شیکھر جیوتی گوسوامی کے گلوکار کو زہر دیے جانے کے دعوے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے سوال کیا کہ شیکھر اتنے لمبے عرصہ تک کیوں چپ رہے ۔اگر شیکھر کو پتہ تھا تو انہوں نے یہ بات اتنے دنوں تک کیوں چھپائے رکھی ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں