ہم آئین بچانے کی لڑائی لڑ رہے ہیں !
انڈیا اتحاد نے اتوار کو راچی میں منعقد نیائے ریلی میں اپنی طاقت اور اتحاد دکھائی ایک اسٹیچ پر جمع اتحاد کے سینئر لیڈروں نے اس بار کے لوک سبھا چناﺅ کو آئین اور جمہوریت کی لڑائی بتاتے ہوئے مرکز کی موجودہ سرکار کو بدلنے کی اپیل کی ہے ۔کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے نے جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کرنے کے لئے بی جے پی لیڈر شپ والی سرکار پر جم کر تنقید کی انہوںنے کہا کی جے ایم ایم لیڈر نے اپوزیشن اتحاد انڈیا سے الگ ہونے کی بجائے جیل جانا پسند کیا اس سے پہلے ستنا کانگریس صدر کھڑگے نے دعویٰ کیا کے اگر مودی شاہ حکومت پھر سے اقتدار میں آئی تو دیش میں جمہوریت ختم ہو جائی گی جھارکھنڈ کی مکتی مورجہ کی میز بانی میں منعقد ریلی میں ہیمنت سورین کی بیوی کلپنا سورن نے اپنے پتی ہیمنت سورین کا جیل سے بھیجا گیا پیغام پڑھا ہیمنت سورین نے اپنے پیغام میں کہا کے انہیں بے بنیاد الزامات میں ڈھائی مہینے سے جیل میں بند کرکے رکھا گیا ہے ۔آزادی کے بعد یہ پہلی بار ہے جب اپوزیشن پارٹیوں کے وزیراعلیٰ کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے لیکن ہم جیل سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم نے مرکز سے اپنا حق مانگا تو اس کے بدلے میں ہمارے ساتھ یہ سلوک ہوا ۔وہیں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا کیجریوال نے کہا اپوزیشن اتحاد انڈیا بی جے پی کی تانا شاہی کے خلاف لڑے گا اور جیتے گا سنیتا نے ریلی میں کہا کے وہ میرے شوہر اروندکیجریوال کو مارنا چاہتے ہیں اور کھانے پر کیمرے سے نگرانے رکھی جا رہی ہے انہوںنے دعوی کیا ان کے پتی کو جن سیوا کا کام کرنے کے لئے جیل میں ڈال دیا گیا اور ان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکا ۔ہم تانہ شاہی کے خلاف لڑےنگے اور جیتیں گے اور جیل کے تالے ٹوٹےں گے اور اروندکیجریوال اور ہیمنت سورین چھوٹیں گے ۔یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اور سپا چیف اکھلیش یادو نے کہا کے اس بار جنتا تانا شاہی طاقتوں کے خلاف ووٹ ڈالیں گی ہیمنت سورین اور اروندکیجریوال کے ساتھ مرکزی سرکار نے نا انصافی کی ہے ۔اس ناانصافی کا بدلہ جنتا ایک ایک ووٹ سے لے گی انہوںنے چناﺅ کو جمہوریت اور آئین کی لڑائی بتایا بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا مرکز کی سرکار بہار سے لیکر جھارکھنڈ اور دہلی تک اپوزیشن کے لیڈروں کو جیل میں ڈال رہی ہے ۔جمو کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کے بابا صاحب امبیڈ کر اور پنڈت جواہر لال نہرو نے جو آئین بنایا تھا آج اس پر خطرہ منڈرا رہا ہے ۔بھلگلان ریلی میں اسٹیچ پر 2 کرسیاں کھالی رکھی گئیں تھی ہیمنت سورین اور کیجریوال کے لئے ۔اس کا تذکرہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بھی کیا انہوںنے کہا یہاں ریلی میں جہاں تک نظر جا رہی ہے عوامی سیلاب نظر آ رہا ہے انہوںنے کہا یہ بھیڑ بتا رہی ہے جھارکھنڈ میں تبدیلی کا من بنالیا ہے بھاجپا بھگاﺅ دیش کی جمہوریت بچاﺅ ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں