تیجسوی بولے کھیلا ابھی باقی ہے !
راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے نتیش کمار کے ایک بار پھر بہار کے وزیراعلیٰ کے حلف لینے کے کچھ منٹ پہلے ریاست کے بندھے سیاسی واقعات پر پہلا رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ ابھی کھیل شروع ہوا ہے ابھی کھیلا ہونا باقی ہے ۔بہار میں گزشتہ کئی دن سے سیاسی ماحول گرمایا ہوا تھا ۔نتیش کمار کے پالا بدلنے کی قیاس آرائیاں لگائی جا رہی تھیں لیکن اس درمیان نا تو لالو کچھ بولے اور نا ہی تیجسوی نے اپنی خاموشی توڑی ،دونوں کھلے عام بیان دینے سے بچ رہے ہیں ایک ٹی وی اینکر نے تیجسوی سے انٹر ویو کے لئے وقت مانگا تو انہوں نے کہا اعتماد کا ووٹ ہونے کے بعد ہی ان سے بات کریں گے ۔نئی سرکار کے حلف برداری تقریب کے ٹھیک پہلے بہرحال تیجسوی یادو نے کہا کہ اتحاد سے باہر نکلی نتیش کمار کی پارتی جنتا دل یونائیٹڈ کو لیکر بڑا دعویٰ کیا ۔تیجسوی یادو نے کہا میں جو کہتا ہوں وہ کرتاہوں ۔آپ لکھ کے لے لیجئے جنتا دل یونائیٹڈ جو پارٹی 2024 سے پہلے ختم ہو جائے گی ۔تیجسوی یادو کی پارٹی راشٹریہ جنتا دل بہار اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی ہے ۔243 سیٹوں والی اسمبلی میں آر جے ڈی کے 79 ممبر ہیں ۔کانگریس کے 19 کمیونسٹ پارٹی کے 16 ممبران اسمبلی کی حمایت بھی ان کے ساتھ ہے ۔بہار میں اکثریت کیلئے 122 ممبران کی حمایت درکار ہوتی ہے ۔نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کے پاس 45 اور بھاجپا کے پاس 78 ممبر ہیں ۔ہندوستانی آدیواسی مورچہ سیکولر کے 4 ممبران اسمبلی کی حمایت ان کے پا س ہے ۔یعنی اکثریت کا لکی نمبر بہت قریب ہے ۔اس بار نتیش کمار اور تیجسوی یادو کی پارٹی سال 2022 میں اقتدار میں آئی تھی ۔یہ قریب 17 مہینے چلی ۔تیجسوی یادو نے کہا اب 17 سال نتیش کمار سے جب سے سی ایم ہیں محض 17 مہینے کا موازنہ ہوگا ۔تیجسوی نے نتیش کمار کو تھکا ہوا وزیراعلیٰ بتایا ۔نتیش کمار کی قیادت میں حال ہی میں بنی سرکار میں کھینچ تان شروع ہو گئی ہے ۔اب بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور ہندوستانی عوامی مورچہ کے لیڈر جتن رام مانجھی نے اپنی پارتی کے لئے زیادہ حصہ داری کی مانگ اٹھا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ سورن ذاتی کے امیدوار کیلئے ایک اور وزیر چاہتے ہیں ۔ان کے بیٹے سنتوش سمن نے اتوار کو ریاست میں بنی این ڈی اے سرکار میں وزارت کا حلف لیا ۔سابق وزیر اعلیٰ نے اخبار نمائندوں سے کہا کہ ریاست میں این ڈی اے سرکار بننے سے پہلے میں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر مملکت داخلہ نتیا نند رائے سے کہا تھا کہ ہم 2 وزیر چاہتے ہیں اور درج فہرست سے ہمارا ایک وزیر ہے اب ہم چاہتے ہیں کہ ہماری پارٹی سے ایک سورن ذاتی کے ممبر کو کیبنیٹ میں لیا جائے ۔بہار میں نتیش کمار کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے ۔خود ان کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ کے کچھ ممبرا سمبلی ان کے بی جے پی کے ساتھ جانے سے خوش نہیں ہیں ۔ایک دو نے تو کھل کر بیان بھی دیا ہے ۔سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ جنتا دل یونائیٹڈ میں کچھ اسمبلی پالا بدل سکتے ہیں ۔اس لئے شاید تیجسوی یادو کہتے ہیں کہ کھیلا تو ابھی شروع ہوا ہے اصل کھیلا تو ہونا باقی ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں