مہاراشٹر سرکار کے گروہوں میں لڑائی!

مہاراشٹر کے ٹھانے ضلع میں زمینی جھگڑے کے سبب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کے ایک لیڈر کو گولی مار کر زخمی کرنے کے الزام میں بھارتی جنتا پارٹی کے ایک ممبر اسمبلی کو گرفتار کیا گیاہے ۔شیو سینا کے ایک لیڈر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔حکام نے سنیچر کو یہ جانکاری دی ۔ادھر عدالت میں گرفتار بھاجپا ممبر اسمبلی گنپتھ گیکواڈ کو 14 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے ۔وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے مہیش گائکواڑ کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیلئے ہسپتال گئے ۔اور واردات کو بہت افسوسناک قرار دیا ۔وہیں نائب وزیراعلیٰ دیوندر فڑنویش نے فائرنگ کے واقعہ کو سنگین بتاتے ہوئے اس کی اعلیٰ سطحی جانچ کے احکامات دئیے ہیں ۔وہیں شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) نے اتوار کو الزام لگایا کہ مہاراشٹر کی اتحادی سرکار میں گروہوں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی ہے ۔انہوں نے کہا وزیراعظم نریندرمودی کو سمجھنا چاہیے کہ بھاجپا کی ریاستی یونٹ دیگر پارٹیوں کو توڑ کر ان کے لیڈروں کو اس میں شامل کرنے کے سبب کمزور ہو گئی ہے ۔ادھو ٹھاکرے کے لڑکے و خود شیو سینا ادھو کے نیتا آدتیہ ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر میں گروہوں کے درمیان لڑائی کی قیادت وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کررہے ہیں ۔بھاجپا ممبر اسمبلی گنپتھ گائکواڑ کے ذریعے شیو سینا (شیو سندے گروپ ) کے نیتا مہیش گائکواڑ پر پولیس تھانہ کے اندر کی گئی گولا باری دونوں کے بیچ لمبے عرصے سے جاری پراپرٹی تنازعہ کے ساتھ بڑھتی سیاسی رسا کشی کا نتیجہ تھا ۔اس فائرنگ میں زخمی گائکواڑ کا علاج چل رہا ہے ۔گولی چلانے والا گنپتھ گائکواڑ گرفتار ہو چکا ہے ۔ایڈیشنل پولیس کمشنر دتاترے شندے نے میڈیا کو بتایا کہ کلیان سے بھاجپا کے ممبراسمبلی گنپتھ گائکواڑ نے جمعرات الہاش نگر علاقہ میں ہل لائن پولیس تھانہ کے سینئر انسپکٹر کے کمرے کے اندر شیو سینا کی کلیان یونٹ کے چیف مہیش گائکواڈ پر گولیاں چلائیں ۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے مہاراشٹر میں جرائم پیشہ کا سامراج قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں مہییش گائکواڈ کو پہلے ایک مقامی اسپتال میں لے جایا گیا جہاں سے انہیں تھانہ کے پرائیویٹ نرسنگ ہوم لے جایا گیا ۔ایڈیشنل پولیس کمشنر دتاترے شندے کے مطابق گنپتھ گائکواڈ کا بیٹا زمینی جھگڑے کے سلسلے میں شکایت درج کرانے پولیس تھانے آیا تھا ۔تبھی مہیش گائکواڈ اپنے لوگوں کے ساتھ وہاں پہونچا ۔بعد میں گنپتھ گائکواڈ پہونچے ۔ممبرا سمبلی اور شیو سینا نیتا جھگڑے کے درمیان گنپتھ گائکواڈ نے سینئر انسپکٹر کے کمرے کے اندر مہیش گائکواڈ پر گولیاں چلا دیں ۔گنپتھ گائکواڈ نے ایک نیوز چینل سے کہا کہ ہاں میں نے خود انہیں گولی ماری ۔مجھے پچھتاوہ نہیں ہے ۔اگر میرے بیٹے کو تھانے کے اندر پولیس کے سامنے پیٹا جا رہا ہے تو میں کیا کروں گا ؟ میں نے گولیاں ہی چلا دیں ۔گنپتھ گائکواڈ نے کہا کہ اگر ایکناتھ شندے مکھیہ منتری ہیں تو مہاراشٹر میں صرف جرائم پیشہ ہی پیدا ہوں گے ۔آج انہوں نے مجھ جیسے بھلے آدمی کو جرائم پیشہ بنا دیا ۔انہوں نے حملہ اپنی حفاظت میں اٹھایا گیا قدم بتایا گیا ۔ایکناتھ شندے کی قیادت والی سرکار کے کسی ساتھی کا نام لئے بغیر کہا کہ موجودہ سرکار میں گروہوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہے ۔1990 کی دہائی میں پچھلی شیو سینا بھاجپا سرکار نے ممبئی انڈر ورلڈ گروہ کی کمر توڑ دی تھی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!