جھارکھنڈ کے فقیرانہ انداز والا وزیراعلیٰ!

پیروں میں چپل ،ڈھیلی شرٹ ، پینٹ اور سر کے بالوں پر پھیلی سفیدی چمپائی شورین کی پہچان ہے ۔وہ سادگی کی زندگی بسر کررہے ہیں ۔چمپائی سورین نے جمعہ کے روز جھارکھنڈ کے بارہویں وزیراعلیٰ کی شکل میں حلف لیا ۔گورنر سی پی رادھا کرشن نے چمپائی کو سی ایم ، کانگریس اسمبلی پارٹی کے نیتا عالم گیر عالم اور آر جے ڈی ممبر اسمبلی کے لیڈر ستیا نند موختا کو وزارت کی حلف دلائی ۔ چمپائی نے آج اسمبلی میں اپنا اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ،چونکہ 5 فروری کو گورنر ہاو¿س میں ثابت کرنے کی مہلت دی تھی اس کے لئے اسمبلی کا دو روزہ اسپیشل اجلاس بلایا گیا ۔دوسری جانب اتحاد نے ممبر ان اسمبلی کو توڑ پھوڑ سے بچانے کیلئے حیدر آباد بھیج دیا تھا ۔اتحاد نے جمعرات کو جاری ویڈیو میں 43 ممبران اسمبلی کی حمایت دکھائی گئی تھی ۔ہیمنت سورین سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی پوچھ تاچھ کو لیکر یہ اشارے ملنے لگے تھے کہ وہ وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں ۔ویڈیو رپورٹ میں منگلوار سے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر ہیمنت سورین کی بیوی کلپنا سورین کے نام کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھی لیکن بدھوار کی شام نئے وزیراعلیٰ کے طور پر چمپائی سورین کا نام سامنے آیا ۔پچھلے بدھوار کو ہیمنت سورین کی گرفتاری اور استعفیٰ کے بعد چمپائی کو اسمبلی پارٹی کا لیڈر چن لیا گیا تھا اور وہ 43 ممبران اسمبلی کی حمایت کا خط گورنر کو سونپ چکے تھے ۔لیکن راج بھون سے نئی سرکار کی تشکیل کا وقت نا ملنے سے غیر یقینی ماحول بنا ہوا تھا ۔جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور اتحاد کی دیگر پارٹیوں میں ٹوٹ کا اندیشہ ظاہر دے رہا تھا ۔گورنر کے ذریعے حلف دلانے کو لیکر طرح طرح کی افواہیں اڑنے لگی تھیں ۔گورنر کی طرف سے ملاقات کا ٹائم دینے میں تاخیر ہوئی جس وجہ سے وزیراعلیٰ کو تھوڑا وقفہ کا انتظار کرنا پڑا لیکن جمعہ کو لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں نے کافی ہنگامہ کیا ۔اپوزیشن کا کہنا تھا کہ بہار میں نتیش کمار کو استعفیٰ دینے کے فوراً بعد نئی سرکار کی تشکیل کیلئے دعوت دے دی گئی تھی لیکن جھارکھنڈ میں ایسا کیوں نہیں ہوا؟ چمپائی سرین جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے 67 سالہ نیتا ،پارٹی کے چیف سیبو سورین اور ان کے بیٹے ہیمنت سورین دونوں کے بھروسہ مند رہے ہیں ۔ہیمنت سورین کی وزارت میں وہ ٹرانسپورٹ و غذائی سپلائی محکمہ دیکھ رہے تھے ۔جھارکھنڈ ریاست کے قیام کے آندولن میں سیبو سورین کے قریبی ساتھی رہے ہیں ۔اسمبلی میں وہ بسرا کیلا سیٹ پر سات بار ممبر اسمبلی رہے ہیں ۔11 نومبر 1956 کو پیدا ہوئے چمپائی سورین نے 10 ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ہیمنت سورین پر قبائلی علاقہ میں زمین خرید میں مبینہ جعلسازی کا الزام لگایا گیا ۔کسی ریاست کے چنے ہوئے وزیراعلیٰ پر ایسے الزام لگانا واقعی سنگین معاملہ ہے ۔اور اس میں قطعی شبہ نہیں ہے کہ اس کی سخت جانچ ہونی چاہیے ۔اور اگر وہ کرپشن میں ملوث پائے جاتے ہیں تو قانون اپنا کام کرے ۔گرفتاری تبھی ہونی چاہیے جب الزام ثابت ہو جائے ۔جنتا کے ذریعے چنے ہوئے سرکار کے چیف کی گرفتاری کوئی عام معاملہ نہیں ہے اور اس کی بنیاد صاف ہونی چاہیے ۔ویسے بھی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ضمانت مشکل سے ملتی ہے ۔ہیمنت سورین کو گرفتار کرنے کے ارادہ جھارکھنڈ سرکار کو گرانے کا تھا یا صدر راج لگانے پر تھا تو یہ چال فیل ہو گئی ۔جھارکھنڈ میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ اتحادی سرکار برقرار ہے شاید یہ سوچا گیا ہو کہ پورے دیش کے قبائلی بھاجپا کے خلاف نہ ہو جائین جس کا سیدھا اثر 2024 کے لوک سبھا چناو¿ پر پڑتا ۔اس لئے چمپائی سورین و ایک دن انتظار کے بعد ان کو حلف دلایا گیا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!