باربار زلزلے کے جھٹکے !
ایک برس کے اندر نیپال میں آئے 5 زلزلوں سے راجدھانی کے لوگ بھی ڈرے ہوئے ہیں چوکہ ان کی رفتار زیادہ رہی ہے اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے این سی آر تک محسوس کئے گئے ان میں دو جھٹکے دہلی میں بھی محسوس ہوئے حالانکہ کسی جان مال کا نقصان نہیں ہوا نیشنل زلزلہ مرکز کے مطابق پیر کی شام 4:16 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اس کا مرکز سطح سے 10 کلو میٹر نیچے نیپال میں تھا اور اس کی رفتار 5.6 رختر اسکیل کی تھی اس میں نیپال میں کافی تباہی ہوئی اور 150 لوگ مرے اب تک 14 زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں یہ چھوٹے چھوٹے رہے لیکن پیر کو دہلی میں بھی 10 سیکنڈ تک چھٹکے آتے رہے نیپال کے لوگوں کے دل میں سال2015 میں آئے زلزلے کی یادیں تازہ ہو گئیں جب 9000 لوگ مارے گئے تھے اور کئی قصبے سدیو پرانے مندر اور دیگر تاریخی عمارتیں ملبے میں تبدیل ہو گئی تھی اور 10 لاکھ سے زیادہ مکان نیست نابود ہو گئے تھے۔(انل نرےندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں