جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا!
13 سال پہلے کی بات ہے وراٹ کوہلی ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں سچن تیندولکر ،وریندر سہواگ،یووراج سنگھ اور مہیندر سنگھ دھونی جیسے سرکردہ کھلاڑیوں کے درمیان آہستہ آہستہ اپنی پکڑ بنانے میں لگے ہوئے تھے اس وقت وراٹ کوہلی کی عمر محض 22 سال کی تھی ۔ٹیم انڈیا میں ایک سے بڑھ کر ایک چیمپین کھلاڑی تھے لیکن اس کے باوجود وراٹ کوہلی نے جس طرح سے اپنے کھیل کو نکھارہ اس سے یہ صاف تھا کہ آگے آنے والی دہائی میں ورلڈ کرکٹ پر راج کریں گے اور ایسا ہی ہوا ۔وراٹ کوہلی جب ٹیم انڈیا میں نئے نئے آئے تھے تو انہوں نے ٹوئیٹر (X ) پر لکھا تھا کہ اپنی ٹیم کے لئے وہ بہت سارے رن بنانا چاہتے ہیں ۔وراٹ نے یہ ٹوئٹ 16 مارچ 2010 کو دیا تھا لیکن جیسے ہی اتوار کو انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 49 ویں سنچری پوری کی تبھی سے ان کا یہ پرانا میسج وائرل ہونے لگا ۔اتوار کو ایڈن گارڈن سے دو کلو میٹر دور سے ہی ہر طرف نیلے رنگ کی جرسی میں ہزاروں ہندوستانی پرستاروں کو ہجوم دکھائی دینے لگا تھا اور ہزاروں مداح وراٹ کے ماسک وراٹ کے نام والی جرسی پہن کر ایڈن گارڈن کی طریف امڈ رہے تھے اور نعرے لگا رہے تھے ۔وراٹ ،وراٹ ،وراٹ،شور بھی سنائی دیا ۔بنگالی مداح پچھلے دنوں سے کہنے لگے تھے کہ سنڈے کو وراٹ کھیلا کرے گا۔وراٹ نے سنچری بنا کر اپنے چاہنے والوں کو برتھ ڈے گفٹ دیا ۔اس سنچری کے ساتھ انہوں نے مہان کھلاڑی سچن تندولکر کے ریکارڈ 49 ون ڈے انٹر نیشنل سنچری کی برابری بھی کر لی ۔وراٹ اپنے انٹر نیشنل کریئر میں جنم دن میں تیسری بار میچ کھیل رہے تھے ۔اس سے پہلے انہوںنے اپنے جنم دن پر انہوں نے محالی ٹیسٹ میچ میں ساو¿تھ افریقہ کیخلاف صرف ایک رن بنایا تھا۔دوسال پہلے اپنے جنم دن پر دبئی میں T20 ورلڈ کپ میچ میں وہ اسکاٹ لینڈ کیخلاف صرف دو رن بنا سکے تھے ۔اپنے جنم دن پر وہ پہلی بار اپنے پسندیدہ فارمیٹ میں کھیلنے اترے تھے اور یہاں انہوں نے اچھا کھیلا ۔اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے ساو¿تھ افریقہ کو 243 رن سے ہرا کر ورلڈ کپ میں لگاتار 8 ویں یکطرفہ جیت حاصل کی ۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر 326 رن بنائے تھے اس کے جواب میں ساو¿تھ افریقہ کی ٹیم 27.1 اوور میں محض 83 رن بنا کر آو¿ٹ ہو گئی ۔بھارت کے لئے خود کئی بڑی پاریاں کھیلنے اور ریکارڈ بنانے والے راہل دراوڈ نے وراٹ کوہلی کو ایک عظیم کھلاڑی بتایا ۔اب ٹیم انڈیا کے کوچ دراوڈ نے کہا وراٹ سرکردہ کرکٹر ہیں خاص کر ون ڈے کرکٹ میں ۔کھیل کے سبھی فارمیٹ میں وہ جس طرح سے میچ کو ختم کرتے ہیں وہ انہیں خاص بناتا ہے ۔انہوں نے پہلے کچھ برسوں میں اپنی پرفارمنس سے اپنی نسل کے کرکٹروں کے لئے ایک پیمانہ مقرر کر دیا ہے ۔اور آر اشون نے کہا کہ وراٹ نے ہندوستانی کرکٹ کے بارے میں سوچنے کے طریقے کو ہی بدل دیا ہے اور تیاری کرنے کے انداز کو بھی بدل دیا ہے ۔وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہا کہ بھارت کے لئے کھیلنے کا کوئی موقع ملنا بڑا موقع ہے ۔اپنی سالگرہ پر سنچری لگانے کا سپنا پورا کرنے جیسا ہے ۔مجھے ایسے پل ملے اس کے لئے میں بھگوان کا آبھاری ہوں وراٹ کوہلی آپ پر پورے دیش کو ناز ہے ۔ہم جہاں آپ کو تہہ دل سے بدھائی دیتے ہیں وہیں امید کرتے ہیں کہ آپ ایسے ہی کھیلتے رہیں اور نئے نئے ریکارڈ بناتے رہیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں