زہریلے نشے کا کھیل !

کون ہے ےوٹیوبر ایلوش یادو یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے ونر ایلوش یادو سمیت 4 لوگوں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے سماچار ایجنسی اے این آئی کے مطابق یہ ایک آئی آر رےو پارٹی میں سانپ کا زہر فراہم کرانے کے الزام میں درج کی گئی ہے ۔پولس کی چھاپہ ماری میں موقع سے 9 سانپ بھی ملے ہےں ایف آئی آر وائلڈلائف پروٹیکشن ایکٹ ،1972 کے تحت درج کرائی گئی ہے ایف آئی آر بی جے پی کی لیڈر مینکا گاندھی کی ایف اے آرگنائیزےشن کی شکایت پر درج ہوئی ہے ایف آئی آر میں مینکا گاندھی کی تنظیم کی طرف سے بتایا گیا ہمیں اطلاع ملی تھی کے ےوٹےوبر ایلوش یادو کے نام کا ایک ےوٹیوبر سنیک وینم (سانپ کا زہر)اور زندا سانپوں کے ساتھ نوئیڈا میں واقع فارم ہاﺅس میں اپنے گینگ کے دوسرے ممبر یوٹیوبر کے ساتھویڈیو شوک کر وا رہے ہیں اور ریو پارٹی کراتے ہیں اس پارٹی میں غیر ملکی لڑکیوں کو بلاکر ان کی خاتر تواضع میں نشیلی چیزوں کا استعمال ہوتا ہے ۔ایف آئی آر ہونے کے بعد ایلوش یادو نے خد پر لگے الزامات کو خارچ کر دیا اور کہا کہ وہ یوپی پولس کے ساتھ معاملے میں پورا تعاون دینے کو تیار ہےں ۔مینکا گاندھی نے ایک پرائیویٹ نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جال ہم نے بچھایا تھا۔11 پائیتھن اور کوبرا موقع سے ملے ہیں ۔5 لوگوں کے یہ ریو پارٹی کرتا تھا اور اس پارٹی میں یہ زہر نکال کر بےچتا تھا جو لوگ یہ زہر لیتے ہیں وہ ان کو نقصان کرتا ہے مینکا گاندھی نے کہا اگر میڈیا زور لگائیگی تو اس پر روک لگے گی وہ چاہتی ہےں کہ رےو پارٹی رکے یا نہ رکے یہ میرا کام نہیں ہے میرا کام ہے جو لوگ جنگل سے سانپ لاتے ہیں اور ان کا زہر نکالتے ہیں اور وہ مر جاتے ہیں ۔ایسے لوگوں کو پکڑنا چاہئے پولس کو چاہئے کہ ہماری ٹیم نے ہی یوٹیوب پر اسے دیکھا ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ایلوش یادو نے اپنی صفائی کے لئے سوشل میڈیا پر شےئر ویڈیو میں کہا میں صبح اٹھا میں نے دیکھا کے میرے خلاف خبر چل رہی ہے کے الوش یادو نشیلی چیزوں کے ساتھ پکڑے گئے ہیں اور میرے خلاف جو خبریں پھیل رہی ہے یہ سارے الزام فرضی اور بے بنیاد ہےں ان میں ایک فیصد بھی سچائی نہیں ہے میں یو پی پولس اور انتظامیہ اور وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سے اپیل کروں گا کہ اگر اس میں 99% بھی میں شامل ہوں تو میں ساری ذمہ داری لینے کئے لئے تیار ہوں میڈیا سے گزارش ہے کے جب تک پختہ سبوت نہ مل جائے جب تک میرا نام خراب نہ کریں اور جتنے بھی الزام لگے ہیں ان سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ایلوش یادو ایک مشہور مقبول یوٹیوبر ہے اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے یوٹیوب میں ان کے 16 ملین فالور ہےں تو انسٹا گرام پر ان کے 13 ملین سے زیادہ فین ہےں یوٹیوب پر ایلوش یادو کے 2 چےنل ہےں اےک کا نام ہے ایلوش یادو اور دورسرے کا ایلوش یادو بلاگس ۔وہ یوٹیوب پر مضائیہ ویڈیو بناتے ہیں اپنی ہریانوی بولی اور خاص انداز کے سبب وہ لڑکوں میں خاصے مقبول ہیں ۔وہ گاتے بھی ہےں اور اکٹنگ بھی کرتے ہیں اور کاروں کے شوقین ہیں اور کئی لگزری کاروں کے مالک ہیں ۔(انل نرےندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟