مہوا موئترا بنام نشکانت دوبے !
ترنمول کانگریس کی ایم پی مہوا موئترا کے خلاف سی بی آئی نے لوک پال کی سفارش پر شروعاتی جانچ کر دی ہے ۔اس کو لیکر مہوا موئترا اور بھاجپا ایم پی نشکانت دوبے کے درمیان سنیچر کو شوشل میڈیا پر زبانی جنگ چھڑ گئی دوبے نے بھی موئترا پر پیسے کے بدلے پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کا الزام لگایا تھا اور جانچ کے لئے لوک پال کا رخ کیا تھا ۔بھاجپا ایم پی دوبے نے ایکس پر لکھا کہ چند پیسوں کے لئے بھارت کی قومی سلامتی کو بیچنے والی ایم پی کا انکم ٹیکس ریٹرن دیکھیے ۔2012 سے لیکر 2015 تک زیرو ،2015 میں 33 ہزاور 2016-17 میں 91 ہزار ،20-21-22 میں ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے ،بغیر پیسے سے ملک و بیرون ملک میں بزنس کلاس میں اور دبئی ،نیپال ،امریکہ ،لندن ،پیرس ،کیسے گھوما جاتا ہے ۔برانڈ کی بیگی پرس گھڑی کیسے لی جا سکتی ہے ؟ اس کے لئے آپ کرپشن کی ملزم ایم پی سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔ترنمول کانگریس کی لیڈر کی ہوائی چپل والی ممتا دیدی پر اب مجھے ترس آتا ہے ۔دوبے نے ایک اور پوسٹ میں لکھا ہے اگر انکم ٹیکس نہیں دیجئے گا دھڑلے سے دوبئی ،امریکہ ،لندن و دیش کے اندر بزنس کلاس سے سفر ،فائیو اسٹار ہوٹل کا استعمال کرئے گا ۔تو کرپشن کی ملزمہ ایم پی جی آپ کے ٹریبل ایجنٹ ،ہوٹل کے بل تو سی بی آئی لوک پال کے کہنے پر مانگیں گے ہی ۔کس نے خرچ کئے ،کتنے خرچ کئے ؟ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ پر دوسروں کو دھونس دیجئے گا تو آپ کو بھی بھاگنا پڑے گا ۔جیسی کرنی ویسی بھرنی !ادھر مہوا موئترا نے ایکس پر لکھا یہ دیکھ کر تعجب ہوا بغیر مکمل چیئرمین کی قیادت والے لوک پال نے میرے معاملے کو سی بی آئی کو کیس کیسے بھیج دیا ؟ تین نومبر 2023 کو آر ٹی آئی کہتی ہے کہ مئی 2022 سے لوک پال کا کوئی چیئرمین نہیں ہے اور 8 سے 3 ممبروں کی جگہ خالی ہے ہو سکتا ہے کہ پٹبل ایسوسی ایشن کی جھارکھنڈ برانچ بھی بھاجپا کے ماتحت لوک پال سمیتی کی شکل میں کام کررہی ہو ۔ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے نا تو لوک پال نے لوک پال ایکٹ کے مطابق ویب سائٹ پر کوئی ریفرل آرڈر اپلوڈ کیا ہے اور نہ ہی سی بی آئی نے کوئی سرکاری جانکاری دی ہے ۔صحافیوں کے ساتھ عام میڈیا سرکل کے مطابق بتا رہے ہیں امید ہے کہ 13 ہزار کروڑ روپے کا اڈانی کوئلہ گھوٹالہ میرے جادو ٹونے سے پہلے سی بی آئی شروعاتی جانچ کی حقدار ہوگی ۔سی بی آئی نے ابتدائی جانچ درج کی ہے جو یہ پتہ لگانے کی سمت میں پہلا قدم ہے ۔کیا الزام پوری طرح جانچ کے لائق ہے ؟ ابتدائی جانچ کے دوران اگر درکار پہلی نظر میں میڈل ملا تو سی بی آئی اسے ایف آئی آر میں بدل سکتی ہے ۔اس معاملے میں لوک سبھاکی ضابطہ کمیٹی نے مہوا موئترا کو ایم پی کے عہدے سے معطل کرنے کی سفارش کی ہے ۔مہوا موئترا نے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور اسے سیاسی رقابت بتایا ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں