یوگی نے بنا یا ریکارڈ !

اتر پردیش میں مسلسل چھ برس تک وزیر اعلیٰ بنے رہنے کا ریکارڈ بنانے کے بعدیوگی آدتیہ ناتھ اتوار کی صبح ایودھیا میں ہنومان گڑھی میں سنکٹ موچن ہنومان جی اور رام للا کے درشن اور پوجن کیا ۔ اور آرتی اور پریکرمہ کی ۔اتر پردیش میں اسمبلی چناو¿ میں مکمل اکثریت حاصل کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں سرکار بنائی تھی ۔یوگی نے 19مارچ 2017کو پہلی بار وزیر اعلیٰ بنے تھے ۔2022کے اسمبلی چناو¿ میں بھاجپا کو دوبارہ اکثریت ملنے کے بعد یوگی 25مارچ 2022کو پھر وزیر اعلیٰ بنے۔یوگی نے چھٹے برس کی میعاد پوری ہونے کے بعد ریاست میں سب سے زیادہ وقت تک وزیر اعلیٰ بننے کا ریکارڈ اتوار کو پورا کرلیا۔ یوگی ایودھیا گئے اور ہنومان جی کے درشن کر انہوںنے خوشحال صحت مند اترپردیش کی کامنا کی ۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے رام للا کے درشن کئے ۔ اور رام مندر تعمیر کی پروگریس کے بارے جانا ۔ لکھنو¿ میں سنیچر کو ایک تقریب میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے وزیر اعلیٰ کی شکل میں یوگی آدتیہ ناتھ کی میعاد کے چھ سال پورے ہونے پر کہا کہ شاید آپ لوگوں کو اس بات کی جانکاری نہیں ہوگی کہ آج تاریخ کا اہم دن ہے ۔ چوں کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے بطور وزیر اعلیٰ چھ سال پورے کر لئے ہیں۔ اور اب تک اتنے لمبے وقت تک کوئی وزیر اعلیٰ نہیں رہا ۔ ڈاکٹر سمپورن جی اب تک کے سب سے زیادہ وقت تک رہنے والے وزیر اعلیٰ تھے لیکن ان کے ریکارڈ کو کسی نے نہیں توڑا ۔ یوگی ہی ہے جنہوںنے اسے توڑا ہے۔ دسمبر 1954کو پہلی بار اترپردیش کے وزیر اعلیٰ کی شکل میں حلف لیا ۔ ان کی میعاد اپریل 1957تک رہی ۔ ڈاکٹر سمپورن آنند نے دوبارہ 10اپریل 1957کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا اور چھ دسمبر 1960تک وہ اس عہدے پر بنے رہے ۔ ہم یوگی آدتیہ ناتھ جی کو اس ریکارڈ کیلئے بدھائی دیتے ہیں ۔ اور ہمیں امید ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ ان کی پاری لمبی ہے اور اسی طرح اترپردیش کا وکاس کرتے ہو ئے مافیاو¿ں کی صفائی بھی کرتے رہیں۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!