بھاجپا ممبر اسمبلی پتر سے 6کروڑ روپے بر آمد!

کرناٹک کے لوک آیکت افسران نے بی جے پی کے ممبرا سمبلی ورپ اکشپا کے بیٹے پرشانت کمار کے گھر سے 6کروڑ سے زیادہ کی بے حساب نقدی بر آمد کئے ہیں۔ اس سے پہلے پرشانت کو چالیس لاکھ روپے کی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ بیٹے پر اس کاروائی کے بعد بی جے پی کے ممبر اسمبلی نے کرناٹک صابن اینڈ ڈیجیٹل لیمیٹڈ کے چیر مین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہوںے دعویٰ کیا کہ ای ڈی کی طرف سے کی گئی چھاپہ ماری اور ان کے پریوار کے خلاف ایک سازش ہے۔ وزیر اعلیٰ واسو راج بومئی نے معاملے کی منصفانہ جانچ کرانے کا وعدہ کیا ہے۔بینگلورو واٹر سپلائی اور سیویج بورڈ کے چیف اکاو¿نٹ آفیسر پرشانت کو کے ڈی ایل آفس میں ایک ٹھیکدار سے مبینہ طور سے چالیس لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگوں ہاتھوں پکڑا گیا تھا ۔ اس کے بعد جعل میں پھنسنے کے کچھ گھنٹوں میں بعد لوک آیکت حکام کی ایک ٹیم نے پرشانت کے گھر پر چھاپہ ماری کر بے حساب نقدی بر آمد کی ۔پرشانت مبینہ طور سے اپنے پیتا کی طرف سے رشوت کی پہلی قسط لے رہے تھے۔ الزام ہے کہ پرشانت نے ایک ٹنڈر کے سلسلے میں 80لاکھ روپے کی رشوت مانگی تھی۔ اب ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بی جے پی ممبراسمبلی سے پوچھ تاچھ کی تیاری ہے۔ ممبراسمبلی نے کے ایس ڈی ایل کے چیر مین کے ڈی ایل چیر مین کے عہدے سے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دیا کہ وہ اخلاقی ذمہ داری لے رہے ہیں۔ کرناٹک کے لوک آیکت جسٹص (ریٹائرڈ ) پے ایس پاٹل نے کہا کہ کے ایس ڈی ایل دفتر سے 2.0کروڑ روپے اور ر شانت کے گھر سے 6.1کروڑ روپے بر آمد کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پرشانت سمیت پانچ لوگوں کو پکڑا گیا ہے ۔وہیں گرفتار ی پر وزیر اعلیٰ واسو راج بومئی نے کہا کہ لوک آیکت پولیس کی طرف سے جال بچھایا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پچھلی کانگریس سرکا ر کے الٹ موجودہ سرکا نے کرپشن کو روکنے کیلئے لوک آیکت کو پھر حر کت میں لایا گیا ہے ۔ پچھلی کانگریس سرکار نے اپنے غلط کاموں کی لیپا پوتی کیلئے لوک آیکت ادارے میں علاوہ ایک الگ انسداد کرپشن بیورو (اے سی بی) بنائی تھی۔ جو مختار ادارے کے طور پر منصفانہ جانچ کرے گی۔ کرناٹک میں جلد اسمبلی چناو¿ ہونے والے ہیں۔ چناو¿ کے ٹھیک پہلے بی جے پی ممبر اسمبلی و ان کے پتر کو کرپشن میں پوری طرح سے ملوث ہونے سے پارٹی کی ساکھ کو داغدار کرے گی۔ یہ کسی سے چھپا نہیں ہے کہ کرناٹک بی جے پی کیلئے کتنی اہم ریاست ہے ۔دیکھیں پارٹی کتنا ڈیمج کنٹرول کر پاتی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟