اقتصادی فروغ کی رفتار بڑھائے گا ایکسپریس وے !

آزادی کے امرت کال میں دہلی -ممبئی ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے میں دہلی -دوسہ لال گڑھ سیکشن کے افتتاح سے سڑکوں کے ڈھانچہ مشینری کی ترقی میں نیا باب جڑ گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ہر یانہ کے گروگرام ،پلول و نوح ضلع سے ہوکر گزرنے والے دیش کے سب سے لمبے ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے میں 12150کروڑ روپے کی لاگت سے تیار 246کلو میٹر لمبے سیکشن کو آغاز ہوگیا ۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال نے کہا کہ دہلی -وڈودرا -ممبئی ایکسپریس وے دہلی او ر ممبئی کے علاوہ پانچ ریاستوں کو جوڑنے کا راستہ ہی نہیں بلکہ یہ قومی شاہراہ ہماری اقتصادی پوزیشن کو آگے بڑھانے والی ہے ۔ یہ ہریانہ کی کلچرل پہچان کو ممبئی کے جدیدی کرن کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کے کلچرل کو بھی جوڑے گا۔ وزیر اعلیٰ منو ہر لال ہلال پور میں دہلی وڈودرا -ممبئی ایکسپریس وے کے آغاز پروگرام سے دسیدھے جڑنے کے بعد جنتا سے بات کر رہے تھے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایکسپریس وے کے نوح سے گزرنے سے یا صنعتیں آئیںگی جس سے علاقے کی ترقی اور یہاں کے لوگوں کو روزگار کے بارے میں بڑا فائدہ ہوگا۔ ڈھانچہ بندی سے ہماری دیش کی اقتصادی ترقی ہوگی۔اور یقینی طور سے وزیر اعظم کا بھارت کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے سپنے کو تعبیر کرنے میں سبھی ریاستیں تعاون دیںگی۔ ہریانہ پہلے سے ہی اس مشن میں خاص تعاون دے رہا ہے ۔ پچھلے 8برسوں سے مرکز ی حکومت نے جتنے پروجیکٹ ہریانہ کو دئے ہیں چاہے ہو قومی شاہراہ ہوں یا ریلوے کے ان سب سے ذریعے سے ہم ہریانہ کی اور زیادہ ترقی دیںگے ۔ انہوںنے کہا کہ ہریانہ ایک لینڈ لاکڈ ریاست ہے اور ہماری ریاست اس ایکسپریس وے کے ذریعے سے سمندی بندرگاہ سے جڑے گاتو ہم یقینی طور سے ریاست کے اکسپورٹ کو بھی بڑھائے گے۔ہریانہ میں بننے والے مصنوعات کو دیش کے بندرگاہوں تک لے کر جانا آسان ہوجائے گا۔ نائب وزیر اعلی ٰ دشینت چوٹالہ نے کہا کہ اس تاریخی ایکسپریس وے کے افتتاح ہونے سے اس علاقے کے لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ ملے گا۔ ڈھانچہ مضبوط ہونے سے ترقی کو رفتار ملے گی۔اور آنے والے وقت میں ای-کامرس تجارت کے بڑھنے سے گروگرام ،نوح اور فریدآباد کو کافی فائدہ ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ڈوسا سے تین دیگر شاہراہ پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا ہے ۔جن سے انبالہ کورٹ پتلی کاریڈور سے ریاست کے کئی اضلاع کی کنیکٹیویٹی بڑھے گی۔سرکار کا ٹارگیٹ آئی جی آئی ایئر پورٹ سے جیور ایئر پورٹ کو جوڑنے کا ہے ۔ وزیر مملکت اور گروگرام کے ایم پی راہ اندرجیت سنگھ نے کہا کہ دہلی وڈودا-ممبئی ایکسپریس وے کے اس پہلے سیکشن کے کھلنے سے نوح ضلع میں ترقی کی نئی لہر بہنے جا رہی ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!