ڈاکٹروں کو ایک ہزار کروڑ کے تحفے !

بخار سے نمٹنے کیلئے عام آدمی کے استعمال میں آرہی گولی ڈولیٹ 650گولی کا استعمال کرتا ہے ۔ ڈاکٹر اس کو کھانے کیلئے لکھ کر دیتے ہیں فارما کمپنیوں کی مارکیٹنگ اور غیر اخلاقی طریقوں کو کنٹرول کرنے کی مانگ کر ہی ایک این جی او نے سپریم کورٹ میں کہا کہ وہ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹوریٹ ٹیکسیز نے پایا ہے کہ بخار کی رائج دوا ڈولو بنانے والی فارما کمپنی نے نسخے میں گولی لکھنے کیلئے ڈاکٹر وں کو ایک ہزار کروڑ روپے کے تحفے بانٹنے ہیں ۔ اس پر عدالت نے کہا کہ مرکزی سرکار اس مفاد عامہ کی عرضی پر دس دن میں جواب داخل کریں ۔ جج ڈی وائی چندر چوڑ کا کہنا تھا کہ کووڈ ہونے پر بھی انہیں ڈولو 650دی گئی تھی ۔ کمپنیاں زیادہ منافع کمانا چاہتی ہیں ۔ اس لئے ڈاکٹروں کو تحفے دیکر گولی مریضو کو دینے کیلئے راغب کر رہی ہیں ۔ اس غیر اخلاقی طریقے سے گولیوں کے لکھنے سے انسان کی صحت پر سنگین اثر پڑ سکتاہے ۔ بنچ نے اڈیشنل سالیسیٹر جنرل کے ایم نٹراج کو دس دن میں سرکار کا مو قف رکھنے کو کہا ہے معاملے کی الگی سماعت 29ستمبر کو ہوگی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟