جج کے قاتلوں کو آخری سانس تک جیل !

جھارکھنڈ میں دھنباد کے جج اتم آنند کے قتل کے معاملے میں سی بی آئی اسپیشل عدالت نے قصورواروں کی سز ا کی اعلان کر دیا ہے جس سے قصوروار لکھن ورما اور راہل ورما کو آخری سانس تک جیل میں رہنے کی سزا سنائی ہے 28جولائی کو دونوں کو جج اتم آنند کیس میں ثبوتوں کی بنیاد پر قتل کرنے اور ثبوت چھپانے کا قصور وار مانا تھا کورٹ نے دونوں کو دفعہ 302اور 201کے تحت قصوروار مانا تھا ۔ سی بی آئی اسپیشل عدالت کے جج رجنی کانت پاٹھک نے قصور وار آٹو رکشہ ڈرائیور لکھن ورما اور اس کے معاون راہل ورما کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ دونوں قصورواروں کو آخری سانس تک جیل میں رکھا جائے ۔ اس سزا کے اعلان پر متوفیٰ جج کے بہنوئی نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن دونوں قصورواروں کو عمر قید نہیں پھانسی ہونی چاہئے تھی۔ اوراپر عدالت میں پھانسی کی سزا دلانے کیلئے اپیل کریں گے۔ بتادیں کہ پچھلے برس 28جولائی کو جج اتم آنند کے قتل کے بعد ریاستی حکومت نے ایس آئی ٹی بنائی تھی لیکن بعد میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس معاملے کا از خود نوٹس لینے کے بعد اس کی جانچ 4اگست 2021کو سی بی آئی کو سونپ کی گئی تھی ۔معاملے کی جانچ کی نگرانی خود ہائی کورٹ کر رہی تھی۔اتم آنند کے قتل کے ٹھیک ایک سال بعد یہ فیصلہ آیا ہے ۔ واضح ہو کہ جج اتم آنند کو چہل قدمی کرتے ہوئے آٹو سے ٹکر مار کر منظم طریقے سے مار ڈالا گیا تھا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!