نتن گڈکر ی کو ہٹانے کے پیچھے ؟

بھاجپا کی سپریم پالیسی بنانے والی کمیٹی سینٹرل پارلیمانی بورڈ سے نتن گڈ کری کا باہر ہونا بھاجپا کی آئندہ کی حکمت عملی سے جڑا لگتا ہے ۔ یہ فیصلہ پارٹی کے اندرونی حالات کو بھی متاثر کرنے والا ہے نیا واقعہ پارٹی کے اندر ان کے سیاسی وجود و رسوخ کوتو متاثر کرے گا ہی ساتھ ہی ان کی چناوی حکمت عملی پر بھی اثر ڈالے گا، مہاراشٹر کی سیاست سے 2009میں بھاجپا صدر بنکر قومی فلک پر ابھرے نتن گڈکر ی اب بھاجپا کے مرکزی بورڈ اہم رول سے بھی باہر ہیں جو فی الحال حکومت میں وزیر ہیں اور پارٹی کی قومی ایگز یکٹیو کے بھی ممبر ہیں لیکن وہ سینٹرل پالیمانی بورڈ اور مر کزی چنا و¿ کمیٹی سے باہر رہیں گے اس سے پارٹی کے اند ر ان کوا قد چھوٹا ہونا لازمی ہے۔ گڈکری اپنے بیانوں کو لیکر اکثر مباحثوں میں چھائے رہے ہیں اور سیاست کو لیکر ان کا اپنا نظریہ بھی جگ ظاہر ہو تا جا رہا ہے ۔ میں نے اسی کالم میں ان کا ایک تازہ بیان قلمبند کیا تھا انہوں نے ایک پروگرام میں موجودہ سیاست پر سوال کھڑے کئے تھے اور اشارہ بھی دیا تھا کہ اب سیاست ان کیلئے زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی اپنے طریقہ کار کی وجہ سے کئی مر تبہ وہ سب کے ساتھ تال میل قائم کرنے میں کامیاب بھی نہیں رہے ۔ مودی حکومت میں مر کزی وزیر کی شکل میں ان کے کام کی سب سے زیادہ تعریف ہو رہی ہے ۔ دیش بھر میں بنی قومی شاہراہوں کے جال کو لیکر ان کی تعریف ان کے سیاسی حریف بھی کرنے سے کتراتے نہیں ہیں لیکن پارٹی کے اندرونی تجزیوں میں ان کی مشکلیں بڑھیں ہیں ۔اپنے بے لوث انداز سے بھی وہ تنازعہ میں رہے ہیں ان کے کچھ حمایتی تو یہاں تک کہنے سے گریز نہیں کرتے کہ مودی جی کا اگر کوئی متبادل ہو سکتا ہے تو اس میں نتن گڈکری کا نام بھی شامل ہے ۔ مرکزی لیڈرشپ میں نتن گڈ کری کو پارلیمانی بورڈ مر کزی چناو¿ کمیٹی میں شامل نہ کر ایک بڑا پیغام دیا ہے ۔ پارٹی شخصیت کے بجائے نظریا ت مبنی ہے ۔ اس کی توسیع میںجو بھی ضروری ہو گا وہ کیا جائے گا اس کے پہلے پارٹی و مارگ درشک منڈل بناکر سینئر لیڈروں لال کرشن اڈوانی ،ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی جیسے دانشوروںکو پارٹی کی سرگرم سیاست سے الگ کر مارگ درشک منڈل میں شامل کر لیا تھا ۔ مہاراشٹر کے سیاست میں بھی گڈ کری کے بارے پارٹی کے اس قدم کا اثر پڑ سکتا ہے ۔پارٹی میں گڈ کری کی جگہ ان کے آبائی شہر سے آنے والے دیویندر فڑنویس کو آگے کر کے گڈ کری کے قد کو چھوٹا کیا جا رہا ہے ۔ حالاںکہ نتن گڈکری آر ایس ایس کے بھی قریبی ہیں لیکن امت شاہ مودی کی جوڑی کے سامنے ان کی ایک بھی نہ چلی یہ بھی دبے الفاظ میں کہا جا رہا ہے کہ گڈ کری کی صحت اب اچھی نہیں ہے ۔ حال ہی میں ایک پروگرام میںوہ بے ہوش ہو گئے تھے ۔ وجہ جو بھی رہی ہو یہ دکھ کی بات ہے کہ ایک بہت کامیاب وزیر جن کے کام کی سبھی تعریف کرتے ہیں انہیں کیوں یوں بے عزت کیا جائے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!