تیسری طاقت بننے کی کوشش میں کیجریوال !

2024کے لوک سبھا چناو¿ میں این ڈی اے اور یو پی اے کے درمیا ن کیجریوال تیسری طاقت بننے کی تیاری میں ہیں کچھ لوگوں کو تو خیال ہے کہ وہ 2024میں مودی کا متبادل بھی بننا چاہتے ہیں ۔ ان کی پارٹی کے لوگ تو کھلے عام یہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ اگلے لوک سبھا چناو¿ میں کیجریوال مودی کو سیدھی ٹکر دیں گے ۔اس کے لئے عام آدمی پارٹی توسیع کرنے میں لگ گئی ہے پنجاب کی جیت میں عام آدمی پارٹی کو نئی طاقت دی ہے ،گوا میںملی دو اسمبلی سیٹیں اورسورت کارپوریشن جیسی چناو¿ میں ملی کامیابی نے عآپ کے جوش کو بڑھاوا دیا ہے ۔بھاجپا کے ایجنڈے کا جواب کیجریوال اپنے طریقے سے دے رہے ہیں ۔ مفت تعلیم ،صحت کی وکالت کے ساتھ دہلی میں پانچ سو ترنگے لگا کر دیش بھگتی کا پاٹھ اور ہر ہاتھ ترنگا پروگرام کے ذریعے وہ اپنی قومی پہچان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ 10برس کے سفر میں عآپ نے کئی اتار چڑھاو¿ دیکھے ہیں اپنی غلطیوں سے سبق لیکر عآپ قومی سطح کی پارٹی بننے کی کوشش میں ہے ۔ 2013کے دہلی اسمبلی چنا و¿ میں عآپ کو 28سیٹیں ملی تھیں اور پارٹی بنانے کے محض ایک سال کے اندر عآپ نے دہلی میں کانگریس کے ساتھ مل کر سرکار بنائی یہ حکومت محض 49دن چلی لیکن عآپ پارٹی کو دہلی میں مضبوط کر اس کے بعد اب اس نے قومی سطح پر مورچہ کھولا تب نریندر مودی کے سامنے بنارس سے کیجریوال اترے لیکن عآ پ صر ف پنجاب میں چار لوک سبھا سیٹیں جیت سکی ۔ 2017کے پنجاب اور گوا اسمبلی چنا و¿ میں توقع کے مطابق کامیابی نہ ملنے سے عآپ نے دہلی پر توجہ دی 2019لوک سبھا چنا و¿ سے پہلے عآپ نے جم کر مرکز اور مودی سرکار پر نکتہ چینی کی لیکن بھاجپا دو بار چنا و¿ جیتنے کے بعد سیدھے ٹکراو¿ سے دوری بنائی لوک سبھا چناو¿ میں محض ایک سیٹ ملنے کے بعد عآپ نے روجیوں میں تنظیم کو مضبوط کرنے میں لگی ۔ پنجاب میں راگھو چڈھا کو عآپ پارٹی کا انچارج بنا یا گیا یہاں عآپ کی سرکار بن گئی ۔ گوا میں بھی دو اسمبلی سیٹ ملنے کے بعد عآپ کو ریاستی سطحی پارٹی کا درجہ ملا ۔ سورت میونسپل کارپوریشن چنا و¿ کے جیت نے حوصلہ بلند کیا اور پارٹی ہماچل اور گجرات کی تیاری میںلگ گئی ۔ ابھی 2024لوک سبھا چناو¿ میں وقت ہے مرکز کی مودی سرکار کے خلاف بے روزگاری ،مہنگائی بڑے اشو بنتے جا رہے ہیں۔ بہار میںبھا جپا کی ہار سے بھی پارٹی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے دیکھیں آگے آگے کیا ہوتا ہے؟ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!