اور اب پھنسی جیکلین فرنانڈیز !

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جال ساز سکیش چندر شیکھر کو 215کروڑ روپے کی وصولی سے وابسطہ منی لانڈرنگ معاملے میں فلم اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو ملزم بنایا ہے ۔ای ڈی نے اسپیشل پی ایم ایل اے عدالت میں بد ھ کے روز ضمنی چارج شیٹ داخل کی اس میں اداکارہ جیکلین اکیلی نئی ملزم ہیں ۔ ای ڈی کے مطابق سکیش نے پنکی رانی کے ذریعے جیکلین کو 5.71کروڑ روپے کے تحفے دئے تھے جیکلین کے رشتہ داروں کو امریکی ڈالر میں 1.3کروڑ روپے اور آسٹریلیائی ڈالر میں قریب 14لاکھ روپے دئے تھے ۔ یہ رقم حوالہ آپریٹر اوتار سنگھ کے ذریعے جیکلین کے رشتہ داروں تک پہچائی گئی ۔ ذرائع کے مطابق جیکلین کو شروع سے معلوم تھا کہ سکیش چندر شیکھر ایک ٹھگ ہے اور وہ جبراً وصولی کرنے والا ہے ۔ ایجنسی نے اپنی جانچ میں پایا کہ پچھلے سال فروری سے لیکر 7اگست تک دہلی پولیس کے ذریعے گرفتار کئے جانے تک جیکلین کے ساتھ باقاعدہ ٹکراو¿ میں تھاچا رج شیٹ کے بعدجیکلین نے سوشل میڈیا پر لکھا ’میں طاقتور ہوں میں خود کو تسلیم کرتی ہوں سب ٹھیک ہو جائےگا ،میں مضبوط ہوں اور اپنے مقاصد اور خوابوں کی تعمیل کروںگی ‘۔ ای ڈی کی پوچھ تاچھ میںجیکلین نے مکیش کےساتھ ریلیشن کی بات مانی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے پوچھ تاچھ میں بتایا کہ اس نے سکیش سے کروڑ وں روپے لئے تھے۔ سکیش نے اسے ہیرے کی انگوٹھی دیکر پروپوز کیا تھا اس انگوٹھی میں جے اور ایس بنا ہوا تھا سکیش نے اداکارہ کو ایسپولا نام کا ایک پچاس لاکھ روپے کا گھوڑا اور نو نو لاکھ روپے کی بلیا ں بھی گفٹ کی تھی ۔ اس کے علاوہ عمدہ بیگ اور دو جم ویئر اور ایک جوڑی جوتے اور ہیرے کی دوجوڑی بالیاں اور بریسلیٹ اور ایک مینی کار دی تھی۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!