نتیجے کی پرواہ نہیں کسانوں کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا!

ہریانہ کے ضلع کرنال میں سنیچر کو کسانوں پر ہوئے لاٹھی چارج کو لیکر میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک نے ہریانہ کے ویزر اعلیٰ منوہر لال کھٹر پر تلخ نقطہ چینی کی ہے اور انہوں نے کسانوں کو پٹوانے کا الزام لگاتے ہوئے لاٹھی چارج کا حکم دینے والے ایس ڈی ایم کو فوراً برخاست کرنے کی مانگ بھی کی ۔ کسان آندولن میں اب تک 600لوگوں کی موت ہو چکی ہے ملک نے کہا کہ ایس ڈی ایم عہدے پر بنے رہنے کے لئے لائق نہیں ہے اور اسے فوراً ہٹایا جانا چاہئے وزیر اعلیٰ پر ایس ڈی ایم کی سر پرستی کا الزام لگاتے ہوئے کہا سب کچھ ایس ڈی ایم کے اشارے پر ہوا میں نے مرکزی سرکار سے کسانوں پر طاقت کا استعمال نہ کرنے کو کہا تھا مرکز کی طرف سے تو طاقت کا استعمال نہیں ہوا مگر ہریانہ میں کسانوں کو پٹوا رہے ہیں ملک کا کہنا ہے مجھے عہدے کا شوق نہیں ہے میں کسان کا بیٹا ہوں اس لئے اپنے لوگوں کے لئے آواز اٹھا تا رہوں گا چاہے اس کا جو بھی نتیجہ ہو اس کی پروا ہ نہیںبات بہت بڑی ہے کہ ایس ڈی کا بھی قصور ہو سکتا ہے سی ایم کو کسانوں سے معافی مانگی چاہئے ۔ جوائنٹ کسان مورچہ کے قومی ترجمان راکیس ٹکیت نے اتوار کو بستاڑہ چنگی پر دھرنے کی جگہ کے بعد کرنال ضلع اسپتال پہونچ کر زخمی کسانوں کو ہال چال پوچھا انہوں نے کسانوں کے سر پھوڑنے کا حکم دینے والے کو طالبانی بتایا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!