اب کی بار ٹرمپ سرکارنعرہ پر جے شنکر کی صفائی
وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو آخر یہ صفائی کیوںدینی پڑی کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہوسٹن ریلی میں اب کی بار ٹرمپ سرکار کا وہ مطلب نہیں تھا جو کچھ حلقوںمیں نکالا جارہا ہے۔غور طلب ہے کہ 22ستمبر کو ہوسٹن میں ہاو ¿ڈی مودی ریلی میں ہندستانیوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا تھا کہ امیدوار ٹرمپ کے اب کی بار ٹر مپ سرکار کے لفظوں کی گونج اونچی اور واضح ہے وزیر اعظم نے صدر بننے سے پہلے ٹرمپ کی چناو ¿ مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لوگ خود کو صدر ٹرمپ کے ساتھ جوڑ پائیں ہیں۔امیدوار ٹرمپ کے لفظ اب کی بار ٹرمپ سرکار بھی ہمیں صاف سمجھ میں آئے تھے ۔بھارت میں 2014میں ہوئے لوک سبھا چناو ¿ کے دوران بھارتی جنتا پارٹی نے اب کی بار مودی سرکار کانعرہ دیا تھا اور اسے چناو ¿ میں شاندار جیت حاصل ہوئی تھی ۔مودی پروگرام ختم ہونے کے بعد کانگریس لیڈر آنند سرما نے ٹوئٹ کرکے وزیر اعظم نریند ر مودی پرٹرمپ کے لئے چناو ¿ مہم کاالزام لگایا انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم جی آپ نے دوسرے ملکوں کے اندرونی چناو ¿ میں مداخلت نہ کرنے کی ہندستان کی خارجہ پالیسی کے اصول کے توڑا ہے ۔یہ بھار ت کی طویل المدت پالیسی کے مفادات کے لئے ایک غیر متوقع جھٹکا ہے امریکہ کے ساتھ ہمارا رشتہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹی کو لے کر رشتہ برابر رہاہے ۔آپ کاکھول کر ٹرمپ کے لئے کھول کر پرچار کرنا بھارت اور امریکہ جیسے مختار اور جمہوری ملکوں میں درار پیدا کرنے والا ہے ۔آنند شرما نے اسے ٹرمپ کے لئے کی گئی چناو ¿ مہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ امریکہ بھارت کے وزیر اعظم کی حیثیت سے گئے تھے ناکہ ٹرمپ کی چناو ¿ کمپین منیجر کی حیثیت سے گئے تھے۔ واقف کاروں کا کہنا ہے وزیر اعظم کوٹرمپ کی کھل کر ہمایت نہیں کرنی چاہئے تھی ۔امریکہ کی فوکس نیوز کے تازہ سروے میں فی الحال 2020میں ہونے والے صدارتی چناو ¿ میں ٹرمپ کی مقبولیت اچھی نہیں ہے اور ملک کے زیادہ لوگ ان کے خلاف ہیں۔اگر آنے والے دنوں میں چناو ¿ ہار جاتے ہیں تو بھارت کا کیا ہوگا ؟ یاد رکھیں مودی بھارت کے وزیراعظم کے طور پر امریکہ گئے ہیںوزیر خارجہ جے شنکر نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ بھارت امریکہ کے گھریلو سیاست میں ایک آزادانہ نظریہ رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ اب کی بار ٹرمپ سرکار کا جو نعرہ دیاتھا وہ صرف بھارت امریکی فرقے کا پیار حاصل کرنے کے لئے تھا ۔واشنگٹن کے تین روزہ دورہ پر آئے جے شنکر نے اس بات کو مسترد کردیا کہ وزیر اعظم نے چناو ¿ مہم کے لئے ٹرمپ کی امیدواری کی ہمایت کرنے کے لئے ایسا کہاتھا ۔ہوسٹن ریلی میں مودی کے ذریعے استعمال کئے گئے نعرے کے مستقبل پر پڑنے والے اثر کے بارے میں ہندستانی صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایسا نہیں کہا اس پربرائے کرم اچھی طرح دھیان دیں ایس جے شنکر کے اس بیان پر کانگریس کے سینئر لیڈر راہل نے بھی تنز کسا کہ ہمارے پی ایم کی عدم صلاحیت پر پردہ ڈالنے کے لئے آپ کا شکریہ مسٹر جے شنکر ؟مودی کی چاپلوسی کر ہمایت کی وجہ سے ڈیموکریٹ پارٹی کے اندر بھارت کے لئے مشکل نظریات کھڑے ہو جائیں گے بطور وزیر خارجہ آپ انہیں (مودی) کو تھوڑی بہت ڈپلومیسی کے بارے میں سکھائیں.
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں