ویشنو دیوی کا تیرہ کلو میٹر لمبا راستہ غیر ملکی پھولوں سے سجا ہے

نو راتروں کے دنوں میں ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے مطابق اس سال چار لاکھ شردھالوں نے ماتا کے دربار میں پہنچیں گے اس مرتبہ تیرہ کلو میٹر لمبا صفر راستہ غیر ملکی پھولوں سے سجایا گیا ہے ۔96فٹ لمبی گفا کا داخلہ دروازہ سونے کا بنوایا گیا ہے ۔4سو رضا کاروں کی ایک فوج دن رات کام کر رہی ہے ۔سیکورٹ کے پیش نظر کٹرا اور شرائین بھون کے آس پاس بیس کیمپ بنایا گیا ہے ۔2017-18میں مندر میں 418.54کروڑروپئے کا چڑھاوا آیا تھا جبکہ 2018-19میں یہ 386.41کروڑ روپئے کا تھا ماتا ویشنو دیوی کا تیرہ کلومیٹر پیدل راستہ بھگتوں کے سواگت میں غیر ملکی پھولوں سے مہک رہا ہے ۔شرائن بورڈ نے برطانیہ ساﺅتھ افریکہ ،سری لنکا سویز لینڈ اور متحدہ عرب عمارات سے مختلف قسموں کے پھول منگائے گئے ہیں ۔ویشنو دیوی میں نو دن تک ویدک منتر اور اچارن کی ہر جگہ گونج سنائی دے رہی ہے ۔اور مہا اشٹمی کے دن یگہ کی مکمل آہوتی ہوگی ۔اس بار شرائین بورڈ کے باورچی خانوں میں برتھ رکھنے والے شردھالوں کے لئے کھانے کا خاص انتظام کیا گیا ہے جہاں روز ہزاروں بھگت پرساد لے رہے ہیں ویشنو دیوی مندر میں ستمبر 1986سے پوجا کرا رہے چیف پجاری گوپال داس شرما کے مطابق ماں کے اس مندر کی جگہ شکتی پیٹھوں کے برابر مانا گیا ہے ۔یہاں بھی ماں کی پوجا دن میں دو بار کی جاتی ہے اور آرتی کا طریقہ باقی مندرو ں نے الگ اور لمبا ہے ۔پہلے پجاری گفا کے اندر آرتی کرتے ہیں پھر بھگتوں کے سامنے آرتی ہوتی ہے ۔آرتی سے پہلے آتم شدھی کے لئے پجاری آتم پوجن کرتے ہیں ۔روایت ہے کہ یہاں ستی کا سر گرا تھا جولیجکل اسٹڈی کے مطابق یہ گفا کئی ہزار سا ل پرانی ہے اور یہ مندر ویدک یگ کا مانا گیا ہے ۔رشی وید میں بھی ترکٹ پروت پر بسے اس مندر کا ذکر ہے ۔آگے چل کر مہا بھارت میں بھی ماتا ویشنو دیوی کا ذکر ہے ۔بھگوان کرشن نے ارجن سے کہا تھا کہ کوروں پر جیت کے لئے ماتا ویشنو کا آشرواد لو یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہاں قائم ماتا کی پیڑیاں ،پانڈو کی نشانی ہے ۔سب سے پہلے یہاں پوجا پانڈوں نے کی تھی ۔گفا کے سامنے سونے کے پانی سے بنا انٹری گیٹ اس سال بھگتوں کے لئے خاص توجہ کا مرکز ہے ۔2018میں کل 85.27لاکھ تیرہ یاتری آئے تھے اس سال اب تک 53.38لاکھ شردھالوں یہاں آچکے ہیں ۔یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے چھ لاکھ کم ہے ۔شاید جموں و کشمیر میں چل رہی اتھل پتھل کے سبب یہ تعداد کم ہوئی ہے ۔اس سال ریلوئے نے ویشنو دیوی کے لئے نئی ٹرین وندے بھارت ایکسپریس 3اکتوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے نئی دہلی سے کٹرا کا صفر صرف آٹھ گھنٹے کا رہ جائے گا۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!