ناپاک ارادے سے گھسے پاک ایف16-جنگی جہاز کو اُڑایا
بالا کوٹ میںانڈین ائر فورس کے حملے سے بوکھلائے پاکستان نے بدھوار کی صبح ہماری فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی حماقت کی تھی اس کے تین جنگی جوان پونچھ اور راجوری میں گھس آئے اور انڈین ائر فورس جو پوری طرح چوکس تھی میں منھ توڑ جواب دینے کے لئے مگ 21اور صفوئی 30جنگی جہاز بھیجے جس میں پاکستان کا ایک ایف16-جنگی جہاز مار گرایا ۔حالانکہ اس دوران ایک انڈین مگ ایل او سی کے پاس تباہ ہو گیا ۔اس کا پائلٹ تھا ونگ کمانڈر ابھینندن وردمان ۔پاکستان نے اپنی عادت کے مطابق جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے ہوائی زون میں گھسے انڈین ائر فورس کے دو جنگی جہازوں کو مار گرایا ہے ۔اور دونوں پائلٹ اس کی حراست میں ہیں ۔پاک فوجی ترجمان میجر جنرل آصف غفور اور یہاں تک کہ پی ایم عمران خان تک نے یہی دہرایا لیکن شام تک وہ پلٹ گئے اور کہا کہ صرف ایک ہی ہندوستانی پائلٹ ابھینندن حراست میں ہے ۔بدھوار کی صبح قریب پونے دس بجے ہندوستانی راڈار سسٹم نے پاکستان کے راولپنڈی اور اسلام آباد ائر بیس پر ایک ہی وقت میں سرگرمیوں کا پتہ لگایا ہندوستانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئیے پاکستان کے دس جنگی جہازوں نے صبح پونے دس بجے اڑان بھری۔لیکن ہندوستانی ائر فورس کے ائر ڈفنس نیٹورک کو فورا چالو کیا گیا اور دو مگ 21و تین صفوئی 30ایس جنگی جہازوں کو امنتی پورٹ اور سری نگر ائر بیس سے روانہ کیا گیا ۔کیونکہ دونوں ائر بیس نو شیرہ سیکٹر کے بے حد قریب ہے ۔پاک فوج کے تین جنگی جہاز ہندوستانی سرحد میں داخل ہوئے اور دو سے تین منٹ تک ہندوستانی زون میں رہے بھارت کے مگ 21سے اس کا سامنا ہوا ۔ذرائع کے مطابق پاک جنگی جہازوں کے نشانوں پر ہندوستانی فوج بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور تیل ڈپو تھا پاک جہازوںنے تین نان گائیڈڈ بم گرائے جو نشانے سے بہت دور گرے ویسٹن ائر کمانڈ کے ذرائع کے مطابق ایک مگ 21جہاز نے ہندوستانی سیکٹر علاقے کی حفاظت اور گھس پیٹھ کر رہے ایف 16-جنگی جہاز کا پیچھا کیا اور کچھ دیر بعد لوگوںنے ایف 16-جہاز کو پاکستانی علاقہ میں گرنے کی تصدیق کی لیکن پاکستانی پائلٹ کا کچھ پتہ نہیں چلا ۔ہندوستانی پائلٹ ابھینندن نے پاکستانی ایف 16-جنگی جہاز کو گرا کر دنیا میں تہلکہ مچا دیا ۔آج امریکہ سمیت کئی ملکوں میں ایف 16-کا خوف بنا ہوا تھا ۔مجھے اس سے 1965کی جنگ یاد آگئی ایسے ہی اس وقت امریکی تیار جہازسیورجیٹ کا ہوا کرتا تھا ۔لیکن ہمارے چھوٹے سے بھارت میں بنے جیٹ نے کئی سیور جیٹ مار گرائے ۔کمانڈر ابھینندن نے پاکستان کی ہوا تو نکال دی ساتھ ساتھ امریکہ کی بھی ہوا نکال دی ۔ روس کا اس پر خوش ہونا فطری ہے ۔اس سے چین کو بھی سندیش جاتا ہے ۔کہ بھارتی فوج کا رد عمل بلا تاخیر اور اثر دار ہوگا ۔2019کا بھارت1965-67کا بھارت نہیں ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں