بہار میں فرضی سر ٹیفکیٹ کا گورکھ دھندہ

ہمیں یہ دیکھ کر حیرانی ہے کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر فرضی طریقے سے سرٹیفکیٹ لینے کا چلن بڑھ گیا ہے۔ یہ رائے زنی پٹنہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس نونیت پرساد نے دی ہے۔ عدالت نے بہار کے مظفرپور ڈویژن میں فرضی سرٹیفکیٹ پر ہوئی ڈاک سیوکوں کی بحالی کے معاملے میں سی بی آئی جانچ کا حکم دیتے ہوئے چھ ہفتے میں اسٹیٹس رپورٹ دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت ہذا نے کہا کہ جب ان ڈاک ملازمین کی بحالی سنسکرت شکشا بورڈ سے منظور فرضی کاغذات کی بنیاد پر ہوئی ہے تب ڈاک محکمے کے ساتھ بورڈ کے افسروں کو بھی جانچ کے دائرے میں لایا جائے اور جو بھی افسر یا ملازم ملوث ہو ان پر فوراً چارج شیٹ دائر کریں۔ عدالت نے کہا کہ ان تقرریوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے سب کچھ پہلے سے ہی فکس تھا۔ عرضی گزار کے وکیل نے بتایا کہ مظفر پور ڈویژن میں 60 خالی اسامیوں کے بدلے صرف 66 درخواستیں آئیں اور ایک ہی دن میں سبھی کو بھردیاگیا۔ سبھی منتخب امیدواروں کے پاس مادھیامک سرٹیفکیٹ تھا جو شکشا بورڈ سے جاری ہوئے تھے۔ سیتا مڑھی اور سمستی پور میں مقرر ڈاکیوں کے سرٹیفکیٹ کی جانچ میں سی بی آئی جی جعلسازی پکڑی تھی۔ ادھر بہار ٹاپر اسکینڈل میں روز روز نئے انکشاف ہورہے ہیں۔ گرفتاریاں ہو رہی ہیں بہار ودیالیہ پریکشا سمیتی کے صدر رہے لال کیشور پرساد پہلے ہی جیل میں ہیں اب بورڈ کے دوسرے سب سے بڑے افسر سابق سکریٹری ہری ہر ناتھ جھا کو بھی میرٹ گھوٹالے میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس نے ہری ہر ناتھ جھا کو نگرانی کے اسپیشل جج راگھوندر کمار سنگھ کی کورٹ میں پیش کیا۔کورٹ نے انہیں 8 جولائی تک بیور سینٹرل جیل میں جوڈیشیل حراست میں بھیج دیا ہے۔ ایس آئی ٹی کی تحقیقات میں ٹاپر گھوٹالے کے ساتھ ہی بورڈ کے سطح پر دھاندلی میں سابق سیکریٹری جھا کی شمولیت کے ثبوت ملے ہیں۔ میرٹ گھوٹالہ اجاگر ہونے کے بعد اب بہار انٹر میڈیٹ پریکشا کی ٹاپر لسٹ میں تبدیلی کی باری ہے۔ آرٹ میں ٹاپر روبی رائے کا رزلٹ منسوخ ہوگیا ہے۔ دوسرے مقام پر رہنے والی کیرتی اب ٹاپر ہونے کی دوڑ میں آگے ہے لیکن بہار بورڈ کے پردھان آنند کشور کا کہنا ہے کہ پورا جائزہ لینے کے بعد ہی نئی ٹاپر لسٹ جاری ہوگی۔ اس درمیان ایس آئی ٹی نے فراڈ ٹاپروں پر شکنجہ کسنا شرو ع کردیا ہے۔ انٹر آرٹ میں فرضی ٹاپر روبی رائے کو جیل بھیجنے کے بعد دیگر تین طلبا کو پکڑنے کے لئے قانونی کارروائی تیز کردی ہے۔ سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ نے کہا کہ ٹاپر گھوٹالہ میں بہت جلد بڑا خلاصہ کریں گے۔ کاغذات اکھٹا کررہے ہیں۔ انہوں نے روبی رائے کو جیل بھیجنے پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ بچوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنا قطعاً نامناسب ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!