کیا واقعی ہی آئی ایس نے روسی مسافر بردار طیارہ گرایا ہے؟

دنیا کی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ عرف آئی ایس نے دعوی کیا ہے کہ سنیچر کے روز روس کے مسافروں کو لے جارہے ایک مسافر بردار طیارہ کو ہم نے مار گرایا ہے۔ حادثے میں طیارے میں سوار سبھی 224 افراد مارے گئے ہیں۔ یہ طیارہ مصر کے شہر شرم الشیخ سے روس کے سینٹ پٹرس برگ کے لئے اڑا تھا۔ ایئر بس A321 طیارہ مصر کے سینائی جزیرے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 224 مسافروں میں 17 بچے بھی مارے گئے ہیں۔ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے تعلق رکھنے والی ایک تنظیم نے ٹوئٹر پر بیان جاری کر اس طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ آئی ایس کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی اس روسی طیارے کو مار گرائے جانے کی ذمہ داری آئی ایس کے ذریعے لینے کا دعوی کیا ہے۔ آئی ایس نے اسے شام میں روس کے ہوائی حملوں میں ہوئی سینکڑوں مسلمانوں کی موت کا بدلہ قراردیا ہے۔ خیال رہے کہ سینائی میں آئی ایس کو مدد دینے والے دہشت گردوں کی کثرت ہے حالانکہ آئی ایس کے اس دعوے کی پوتن حکومت کی طرف سے فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ آئی ایس نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آئی ایس کے لڑاکو نے سینائی صوبے میں روسی طیارے کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طیارے میں220 روسی سوار تھے۔ شکر ہے سب کے سب مارے گئے ہیں۔ حالانکہ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کیسے پتہ تھا کہ جس طیارے کو وہ گرا رہے ہیں وہ روسی طیارہ ہے اور اس میں صرف روسی ہی سوار ہیں؟ دوسرے یہ کہ انہوں نے کیسے اس طیارے کو گرایا؟ روس کے وزیر ٹرانسپورٹ میکسس سوکولاف نے مبینہ طور پر دہشت گردوں کی طرف سے طیارہ گرائے جانے کی خبر کو صحیح نہیں ٹھہرایا ہے۔ مصر میں تباہ ہوا روسی طیارہ آسمان میں ہی ٹکڑوں میں بٹ گیا تھا۔ یہ بات روسی جہاز رانی کمیٹی کی جانچ کے بعد کہی گئی ہے۔ طیارہ جس وقت گرایا گیا وہ 30 ہزار فٹ کی اونچائی پر پرواز کررہا ہوگا۔ کیا آئی ایس کے پاس ایسی صلاحیت والی میزائلیں موجود ہیں؟ اگر ہیں تو یہ عالمی دہشت گردی میں ایک نیا باب جوڑتا ہے۔ ایئر فرانس لفتھانزا نے سنیچر کو کہا کہ روسی طیارے کے تباہ ہونے کے بعد وہ مصر کے سینائی جزیرے کے اوپر سے اڑان نہیں بھریں گے۔ اگر آئی ایس نے واقعی ہی اس روسی طیارے کو گرایا ہے تو یہ ایک اور بربریت اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ آپ سویلین طیاروں کو نہیں گرا سکتے اس میں ہمیں کوئی شبہ نہیں ولادیمیر پوتن اس حملے کاکیا کرارا جواب دیں گے۔ سورگیہ افرادکی آتما کو شانتی دے اوپر والا۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!