امت شاہ کا نکسل ازم نجات بھارت مشن!

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی نکسلییت سے آزاد بھارت مشن کو بھاری کامیابی ملتی نظر آنے لگی ہے ۔پچھلے چھ برسوں میں لیفٹ انتہا پسندی متاثر ہ اضلا ع کی تعداد 126 سے گھٹ کر 38 رہ گئی ہے ۔اسی میعاد میں اعلیحدگی پسند تشدد میں 81 فیصد کمی آئی ہے جبکہ سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی مرنے یا زخمی ہونے کی تعداد میں بھی 85 فیصد گراوٹ درج کی گئی ہے ۔یہ اعداد شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ سرکار کی پالیسی نا صرف کارگر ثابت ہور ہی ہے بلکہ نکسل ازم کاجڑ سے خاتمہ بھی یقینی ہورہا ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار صرف فوجی کاروائی تک محدود نہیں رہی بلکہ ان علاقوں میں ترقی کو بھی ترجیح دی جہاں نکسل واد کی جڑیں مضبوط تھیں ۔سڑک بنانے ٹیلی کام سیوا بنانے ،بینکنگ سہولیات ،ہیلتھ سروسز اور روزگار کے مواقعوں کو بڑھا کر مقامی جنتا کو قومی دھارا میں لانے کے لئے اسکیمیں چلائی گئی ہیں ۔پچھلے پانچ برسوں میں لیفٹ انتہا پسندی متاثرہ ریاستوں میں 2384.17کروڑوں روپے کی خاص مدد دی گئی ۔جس سے وہاں کے شہریوں کو بنیادی سہولیات مل سکیں ۔ایک وقت تھا جب نوجوانوں کے پاس روزگار کے محدود مواقع ہوا کرتے تھے جس سے علیحدگی پسند تنظیمیوں کے چنگل میں پھنس جاتے تھے لیکن آج حالات بدل گئے ہیں ۔مرکزی سرکار نے ٹیلنٹ ڈولپمنٹ اسٹارٹ اپ کو فروغ اقتصادی سرگرمی جیسی اسکیموں کے ذریعے نوجوانوں کو ایک نیا مستقبل دینے کا کام کیا ہے ۔اس سے وہ اپنے علاقہ میں ہی روزگار معاملے میں خود کفیل بن رہے ہیں ۔اور نکسلی متاثرہ علاقوں میں عام زندگی آہستہ آہستہ لوٹ رہی ہے ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی لیڈر شپ میں نکسلیوں سے نمٹنے کی حکمت عملی جارحانہ لیکن مو¿ثر ثابت ہو ئی ہے ۔انہوں نے سیکورٹی فورس کا حوصلہ بڑھایا ،خفیہ سسٹم کو مضبوط کیا ۔اورلیفٹ انتہا پسندوں کے مختلف نیٹورک کو تباہ کرنے کے لئے سخت قدم اٹھائے ۔ان کی یہ پالیسی اب رنگ لارہی ہے اور بھارت جلد ہی نکسلیوں کے ابھیشاپ سے نجات پالے گا ۔آج جب بھارت ورلڈ پاور بننے کی سمت میں گامزن ہے تو مزید سیکورٹی فورس کو مضبوط کرنا ضروری ہے ۔نکسلی جیسے خطرے کی وجہ سے اس لعنت کو مٹانا صرف سیکورٹی کا سوال نہیں بلکہ سماجی بھلائی کا بھی مستقبل ہے ۔ہمیں یہ یقینی کرنا ہوگا کہ کوئی بھی شہری یا علاقہ ترقی سے محروم نا رہے ۔وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں سرکار کا یہ عزم ہے کہ آنے والے سالوں میں ہر شہری کو ایک محفوظ ،خوشحال زندگی ملے ۔یہ صرف جنگ نہیں بلکہ ایک آئیڈیا لوجی کا نظریہ کے خاتمہ کی شروعات ہے ۔اور وہ دن دور نہیں جب بھارت نکسل ازم سے پوری طرح نجات پا کر ترقی اور خوشحالی کی نئی اونچائیاں چھوئے گا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!