رمیش بدھوڑی کے بگڑے بول!

پچھلے ایک سال سے سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی لیڈر و سابق ایم پی رمیش بدھوڑی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں ۔پہلے انہوںنے پارلیمانی میں ایک مسلم ایم پی پر قابل اعتراض تبصرہ کیا ہو یا 2024 لوک سبھا میں ٹکٹ کٹنا ہو یا پھر دہلی اسمبلی چناﺅ میں ٹکٹ دیا جانا ہو وہ سرخیوں میں بنے رہتے ہیں ۔اب بدھوڑی کانگریس نیتا ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا اور دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی پر متنازعہ تبصرہ کو لیکر سرخیوں میں ہیں ۔ان کے بیان کی کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے مذمت کی ہے ۔کانگریس نے جہاں بی جے پی سے معافی کا مطالبہ کیا ہے وہیں دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کے خاتون وزیراعلیٰ کی بے عزتی کا بدلہ دہلی کی سبھی عورتےں لیں گی ۔سال2014 اور 2019 میں جنوبی دہلی سے ایم پی رہے رمیش بدھوڑی کو بی جے پی نے کالکاجی سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے اسی سیٹ سے دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی ممبر اسمبلی ہیں ۔اور وہ پھر اس سیٹ پر چناﺅ لڑ رہی ہیں ۔وہیں کانگریس نے عآپ کی سابق لیڈر الکا لامبا کو اس سیٹ کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔رمیش بدھوڑی کا حال کا ایک ویڈیو وایرل ہو ا۔جس میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں میں بہترین سڑک بنانے کا وعدہ کرتا ہوں اپنے مبینہ طور پر بہار کی سڑکوں اور ہیما مالینی کو لیکر دئے گئے بیان کا بھی ذکر کیا اور اسی بیان میں نبدھوڑی نے بہترین سڑک بنانے کا وعدہ کیا ۔اس دوران پرینکا گاندھی کے بارے میں متنازعہ بات کہی جو انتہائی فحش بات کہی میں اسے دوہرانہ نہیں چاہتا اس تبصرہ کو لیکر کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے بدھوڑی کی تقریر کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا اوپر سے نیچے تک آر ایس ایس کے سنسکار آپ کو بھاجپا کے ان اوچھے لیڈروں میں نظر آ جائیں گے ۔کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینیت نے اس بیان کو بے حد شرمناک بتایا اس خاتون مخالف زبان اور نظریہ کی خالک بھاجپا کی لیڈر شپ ہے ۔آتشی پر بیان کے لئے عاپ نے ایکس پر لکھا بی جے پی نے اپنا بھاجپا مخالف چہرہ دکھایا بی جے پی کے گالی باز لیڈر رمیش بدھوڑی نے خاتون وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف بھدی اور گندی زبان کا استعمال کیا بی جے پی نیتاﺅ نے بے شرمی کی ساری حدےں پار کر دی ایک خاتون وزیراعلیٰ کی بے عزی دہلی کی عوام برداشت نہیں کریں گی حلانکہ رمیش بدھوڑی نے جب ہائی کمان کا دباﺅ بنا تو اتوار کو عورتوں کے خلاف تبصرہ کرنے پر معافی مانگ لی اور اپنے ایکس پر لکھا میرا مقصد کسی کو بے عزت کرنے کا نہیں تھا کسی سلسلہ میں میرے دئے گئے بیان پر غلط نظریہ سیاسی فائدے کے لئے سوشل میڈیا پر بیان دے رہیں ہیں میرا مقصد کسی کو بے عزت کرنے کا نہیں تھا لیکن پھر بھی کسی شخص کو دکھ ہوا ہے تو میں افسوس ظاہر کرتا ہوں سوال یہ ہے کے تیر تو کمان سے نکل چکا ہے ۔منھ سے لفظ نکل گئے ہیں اب معافی مانگنے کا کیا فائدہ؟ جو نقصان ہونا تھا ہو گیا ۔رمیش بدھوڑی کا بیان دہلی اسمبلی چناﺅ پر کیا اثر ڈالے گا یہ دیکھنے والا ہوگا ۔افواہ تو یہ بھی ہے کے شائد بھاجپا کالکاجی سے اپنا امیدوار ہی بدل دے ۔دیکھےں آنے والے دو چار دن میں بدھوڑی جی کا کیا حشر ہوتا ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!