شرد پوار کرپشن کے سرغنہ ،اودھو ،اورنگزیب فین کلب کے چیف !
جےسے جےسے مہاراشٹر اسمبلی چناﺅ قریب آتے جا رہے ہیں سیاسی پارٹیوں کی آزویں تلخ ہوتی جا رہی ہیں۔حالیہ لوک سبھا چناﺅ میں بھاجپا نے جہاں 2019 میں ریاست کی 23 سیٹیں جیتی تھی ،وہیں 2024 میں یہ گھٹ کر 9 رہ گئیں ۔اس سے بھاجپا لیڈر شپ بوخلہ گئی اور اب پوری مشقت آنے والے اسمبلی چناﺅ میں اچھی پرفارمنس کے لئے لگا دی ہے ۔نیتاﺅ کے نہ صرف تیور تلخ ہوتے جا رہے ہیں بلکہ حدوں کو بھی پار کرتے جا رہے ہیں ۔اپنے حریفوں پر حملے ہوتے رہتے ہیں لیکن زبان کی کوئی حد ہونی چاہئے۔اتوار کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن لیڈر اور این سی پی چیف شرد پوار پر تلخ حملہ کیا اور انہیں دیش میں کرپشن کا سرغنہ قرار دے دیا۔ پونے میں بھاجپا کی ریاستی کانفرنس میں امت شاہ نے چیف سینا (ادھو صدر )ادھو ٹھاکرے کو اورنگزیب فین کلب کا چیف قرار دیا اور کہا جب وہ 1994 کے ممبئی بم دھماکوں کے قصوروار یعقوب میمن کے لئے معافی مانگنے والے لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہیں ۔امت شاہ نے کہا بھاجپا این ڈی اے مہاراشٹر اسمبلی چناﺅ میں 2014 اور 2019 کے انتخابات سے اچھی سیٹیں لائے گی بھاجپا کے سینئر لیڈر نے کہا کے شرد پوار نے کرپشن کو تنظیمی سطح تک پہنچایا اور ادھو ٹھاکرے پر تنقید کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کے انہوںنے اورنگزیب فین کلب کیا ہے؟26/11 کے آتنکی حملے کے قصوروار اجمل قصاب کو زندہ رہتے بریانی کھیلاتے اور یعقوب میمن کے لئے معافی مانگتے ہیں جو اسلامی مبلغ ذاکر نائک کو امن کا داعی ایوارڈ دیتے ہیں اور ادھو جو پی ایف آئی کی حمائت کرتے ہیں ان کو ان لوگوں کے ساتھ بیٹھنے میں شرم آنی چاہئے ۔اپوزیشن لیڈروں نے امت شاہ جی کو یاد دلایا ان کی پارٹی سب سے کرپٹ لوگوں کو اپنی واشنگ مشین میں ڈال کر صاف ستھرا کر دیتی ہے۔جس اجیت پوار پر خود وزیراعظم نے 70 ہزار کروڑ روپئے کے کرپشن کا الزام لگایا اور اس وقت کے وزیراعلیٰ دویندر فڑنویز نے ویڈیو میں کہا تھا کے اجیت پوار چکی پیسیں گے جن انہوںنے چھگل بجھبل کو اپنی پارٹی میں ملایا آج وہ کرپشن کی بات کر رہے ہیں ۔شرد پوار نے 2-3 دن پہلے کہا تھا کے اس سال کے آخر میں ہونے والے مہاراشٹر اسمبلی چناﺅ میں ان کا اتحاد ادھو ٹھاکرے گروپ اور کانگریس مل کر 200 سے زیادہ سیٹیں جیتنے جا رہا ہے ۔دوسری طرف مہاراشٹر میں بھاجپا اتحاد مہاگاڑی کوٹ شباب پر ہے اجیت پوار گروپ کے کئی نیتا واپس شرد پوار کی سرپرستی میں آ گئے ہیں ۔وہا سوال اددھو ٹھاکرے کا تو ان کے ساتھ مہاراشٹر کی جنتا ہے کیوں کے وہ یہ مانتی ہے کے شندے نے ان کے ساتھ بھروسہ توڑا ہے وہ انہیں غدار مانتی ہے۔بھاجپا پورا زور لگا رہی ہے تاکہ آنے والے اسمبلی چناﺅ میں پارٹی اچھی پرفارمنس دی سکے ۔(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں