10 سیٹیں ۔۔۔30 وزرا کی تعیناتی !

لوک سبھا چناﺅ میں مایوس کن نتیجوں سے سبق لیتے ہوئے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے اسمبلی کی 10 سیٹوں پر ضمنی چناﺅ پرچار کےلئے 30 وزرا کو انجارچ بنایا ہے انہوںنے ان کے ساتھ تبادلے خیالات کئے اور سبھی سیٹیں جیتنے کا نشانہ دے دیا یہ ضمنی چناﺅ ممبران اسمبلی کے لوک سبھا چناﺅ جیت کر ایم پی بننے کی وجہ سے یہ سیٹیں خالی ہوئی تھی ابھی ان میں سے 5 سیٹیں این ڈی اے کے پاس تو 5 سیٹیں سپا کے پاس تھیں اب بھاجپا کے سامنے بہتر کارکردگی دکھا کر تنظیم کو لوک سبھا چناﺅ میں ہوئے نقصان سے پیدا مایوسی سے نکالنا ایک بڑی چنوتی ہے ۔تو سیٹوں کے تجزیہ اتنے ہی پیچیدا ہیں ۔اترپردیش کے پھولپور ،کھر ،غازی آباد ،میرا پور،کرہل اور کٹہیری وغیرہ سے ممبر اسمبلی ایم پی بن گئے ہیں اس طرح کھالی ہوئی سیٹ سیستھ بھانو سپا ایم ایل اے عرفان سولنکی ممبر شپ منسوخی کے سبب ہوئی ہے ۔اس سیٹ پر ضمنی چناﺅ کا اعلان نہیں ہوا ہے لیکن ان کے لئے تیاری بڑی اپوزیشن پارٹیا ں سپا ،کانگریس کے سامنے حکمرا بھاجپا نے بھی شروع کر دی ہے سپا نے لوک سبھا چناﺅ میں تو غیر متوقع کامیابی حاسل کی ہے لیکن اب ضمنی چناﺅ میں پرفارمینس دوہراکر یہ ثابت کرنے کی چنوتی ہے کے لوک سبھا میں جو نتیجہ آئے اس کی ٹھوس بنیاد بھی ہے اس سے بھاجپا کے پاس ورکروں کو ایک طرح سے نئی طاقت دینے کا موقع ہے ۔مین پوری کی کرہل سیٹ سے سپا چیف اکھلیش یادو ایم ایل اے تھے ۔یہ سیٹ سپا کا گڑ مانی جاتی ہے فیض آباد لوک سبھا سیٹ کے تحت آنے والی ملکی پور سپا سیٹ پر سبھی کی نظریں لگی ہوئی ہیں ایودھیا میں بھاجپا کو چت کرنے والے اودھیش پرساد کو اس سیٹ پر بھاجپا کو طاقت دکھانی پڑے گی اور بھاجپا نے جیتنے کے مقصد سے انجارچ وزیر سوریا پرتاپ شاہی اور گریش یادو اور انجارچ وزیر مملکت سنتوش شرما کو ذمہ داری سونپی ہے وہیں کانپور سیماﺅ سیٹ پر مسلم آبادی زیادہ ہے ایسے ہی علی گڑھ کی کھیر اور غازی آبادی سیٹ پر بھاجپا کے لئے لڑائی تھوڑی آسان ہے ایسے ہی مظفرنگر کی میرا پور سیٹ بھی کو جیتنے کے لئے سماجی تجزیوں کو دیکھنا ہوگا ان اسمبلی ضمنی چناﺅ میں بھاجپا کی ساخ داﺅ پر ہے لیکن ساتھ ساتھ اس میں یوگی ادتیہ ناتھ کی ساخ داﺅ پر ہے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کے یہ یوگی کے لئے ایک سخت امتحان ہے انہیں اس بار ٹکٹ باٹنے سے لیکر پوری چناﺅ مہم چلانے کی چھوٹ دی گئی ہے ۔اگر بھاجپا ان ضمنی چناﺅ میں اچھی سیٹیں جیت نہیں پاتی تو دہلی کی گجرات لاوی کو یوگی کو ہٹانے کا موقع مل جائے گا ادھر کانگریس نے بھی طے کر لیا ہے کے لوک سبھا چناﺅ کی طرح ان ضمنی چناﺅ میں بھی سپا کے ساتھ مل کر لڑیں گے ۔اتحاد کو یوپی میں 80 سیٹوں میں سے 43 سیٹیں ملی تھی ۔سپا کو 33 اور کانگریس کو 10 ۔یوگی نے چناﺅ انجارچوں سے کہا ہے کے آپ ہفتے میں کم سے کم 2 دن حلقہ میں رات کو رکیں گے ۔اور بوتھ سطح پر بات چیت کر ان کی پریشانیوں کو دور کرانے میں بھی ہدایت دیں گے لگتا ہے بابا نے اس چناﺅ کو اپنی ساکھ کا سوال بنا لیا ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!