موہن بھاگوت کی نصیحت!
کیابھاجپا اور اس کی آئیڈیا لوجی تنظیم آر ایس ایس کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے ۔آر ایس ایس چیف نے ناگپور میں منعقدہ ورکر وکاس ورگ دویم اعزاز تقریب میں کئی باتوں کا ذکر کیا ۔پہلے بات کرتے ہیں آر ایس ایس چیف نے کیا کیا کہا ؟ منی پور میں ایک سال بعد بھی امن قائم نہ ہونے پر بھاگوت نے پیر کو اپنی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ لڑائی متاثرہ نارتھ ایسٹ ریاست کے حالات پر تجزیاتی طور پر غور کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ منی پور پچھلے ایک سال سے قیام امن کاانتظار کررہا ہے ۔دس سال پہلے منی پور میں امن تھا ایسا لگتا ہے کہ وہاں بندوق کلچر ختم ہوگیا ہے ۔لیکن ریاست میں اچانک تشدد بڑھ گیا ہے ۔آر ایس ایس چیف نے کہا سورش پیدا ہوئی ہے تو یا بھڑکائی گئی لیکن منی پور جل رہا ہے لوگ اس کی تپش کا سامنا کررہے ہیں ۔حال ہی میں ہوئے لوک سبھا چناو¿ کے بارے میں بھاگوت نے کہا کہ نتیجے آچکے ہیں اور سرکار بن چکی ہے اس لئے کیا اور کیسے ہوا وغیرہ پر ضروری بحث سے بچا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سنگھ کیسے کیا ہوا جیسی بحث میں شامل نہیں ہوتا ۔تنظیم صرف پولنگ کے بعد کی ضروریات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا اپنا فرض نبھاتا ہے اس لئے آر ایس ایس چیف نے کہا کہ چناو¿ ایک معمول کا عمل ہے ۔پارلیمنٹ میں کسی بھی سوال کے دونوں پہلوو¿ں پر بحث ہوتی ہے یہ ایک سسٹم ہے ۔حقیقت میں رائے بنے ، اس لئے پارلیمنٹ ہے ۔لیکن چناو¿ کمپین میں ایک دوسرے کو لتاڑنا تکنیکی بیجا استعمال ،جھونٹ پھیلانا یہ ٹھیک نہیں ہے ۔چناو¿ کے پس منظر سے نجات پا کر دیش کے سامنے موجود مسائل پر غور کرنا ہوگا ۔جس طرح کمپین کے دوران سماج میں تلخی کے امکانات پیدا ہوئے اس کا خیال نہیں رکھا گیا ۔سنگھ کو غیر ضروری اس میں گھسیٹا گیا ۔یہ نا مناسب ہے سماج نے اپنا ووٹ دیا ۔چناو¿ میں ہم بھی لگتے ہیں اس بار بھی لگے لیکن سب کام ہب کی تعمیل کرتے ہوئے کرتے ہیں ۔سنگھ چیف نے چناوی بیان بازی سے بالاتر ہو کر دیش کے سامنے آنے والے مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ہم شری موہن بھاگوت جی کی نصیحتوں کی تعریف کرتے ہیں دیر سے ہی صحیح لیکن باتیں صحیح کہی ہیں لیکن آپ نے ایک سال تک کیوں انتظار کیا ۔منی پور تو ایک سال سے جل رہا تھا کیا آپ نے اب کیوں کہا ؟ کیا آپ چناو¿ نتائج کا انتظار کررہے تھے یا پھر جب آپ نے دیکھا بی جے پی 2040 پر اٹک گئی تب جاکر آپ کو احساس ہوا یہ سب بولنے کا کیا مطلب ہے ؟ کیا آپ مودی سے ڈرتے ہیں پورے چناو¿ میں مودی جی نے ہندو ،مسلمان کیا ۔وزیراعظم نے چناو¿ کمپین کے دوران 421 بار مندر مسجد اور سماج کو بانٹنے کی بات کہی انہوں نے 224 بار ہندو مسلم اقلیتوں جیسے لفظوں کا استعمال کیا ۔آپ تو انہیں ایک بار بھی ایسا کرنے سے نہیں روکا ؟ پچھلے لوک سبھا چناو¿ میں آر ایس ایس اور بھاجپا کے درمیان من مٹاو¿ صاف دکھائی دے رہا تھا ۔جے پی نڈا نے تو کھلے عام کہہ دیا کہ بی جے پی کو آر ایس ایس کی ضرورت نہیں ہے ۔آپ نے تب کیوں نہیں رد عمل ظاہر کیا ؟ بھاجپا کے سینئر لیڈروں نے سنگھ کا تذکرہ تک نہیں کیا ۔وزیراعظم نے بھی پورے چناو¿ میں مودی کی گارنٹی کے نام پر چناو¿ لڑا ۔کیا یہ صحیح نہیں ہے کہ سنگھ نے اس چناو¿ میں کھل کر کام نہیں کیا ۔کچھ لوگوں کا تو یہ بھی خیال ہے کہ آج بھی سنگھ اور مودی ایک ہیں آپ جنتا کے غصہ کو دیکھ رہے ہیں سمجھ رہے ہیں اور انہیں خاموش کرنے کی کوشش تو نہیں کرر ہے ہیں یہ کسی سے چھپا نہیں کہ مودی سرکار میں آر ایس ایس میں اپنے لوگوں کو ہر جگہ فٹ کررکھا ہے ۔اور ملائی کھا رہے ہیں پھر بھی ہم بھاگوت جی کے خیالات کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں