کیا نشکانت دوبے کو چوتھی بار جیت ملے گی؟

بھارت میں ہو رہے لوک سبھا چناو¿ کے آخری مرحلے میں یکم جون یعنی آج جن سیٹوں پر امیدواروں کی قسمت طے ہوگی ان میں جھارکھنڈ کی گوڈا سیٹ بھی شامل ہے ۔سنتھال پرگنا کی اس سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے نیتا نشکانت دوبے جیت کی ہیٹ ٹرک لگا چکے ہیں ۔بی جے پی نے انہیں چوتھی مرتبہ پھر سے ٹکٹ دیا ہے ۔ان کا مقابلہ اسی سیٹ پر چار بار چناو¿ ہار چکے انڈیا الائنس کے کانگریس امیدوار پردیپ یادو سے ہے ۔ان کے درمیان سیدھی ٹکر ہے انہیں جھارکھنڈ مکتی مورچہ ،راشٹریہ جنتا دل ،مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی جیسی پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے ۔وہ اس سیٹ سے ایک بار ایم پی رہ چکے ہیں ۔جھارکھنڈ میں بھی وزیر رہ چکے ہیں ۔آزاد امیدوار ابھیشیک آنند جھا اسے تکونہ مقابلہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔لیکن وہ اپنی اس کوشش میں کتنے کامیاب ہوں گے یہ بہت حد تک دیوگھر پنڈہ سماج کے ووٹروں پر منحصر کرتا ہے جو گوڈا میں تقریباً بیس لاکھ ووٹر ہیں ۔لوک سبھا حلقہ میں کل چھ اسمبلی سیٹیں ہیں ۔دیو گھر اور گوڈا مادھوپور،کوڈ ،چاہر مہا گاما اور جرمنڈی آتے ہیں ۔ان میں سے چار پر انڈیا الائنس کاقبضہ ہے ۔پچھلے اسمبلی چناو¿ میں صرف دو سیٹوں پر بی جے پی کامیاب ہوئی تھی ۔2019 کے چناو¿ میں نشکانت دوبے نے تب جھارکھنڈ وکاس مورچہ کے پردیپ یادو کو پونے دو لاکھ ووٹوں سے زیادہ ووٹ سے ہرایا تھا ۔انڈیا الائنس کے امیدوار پردیپ یادو کیلئے کانگریس نے پرینکا گاندھی اور وزیراعلیٰ چمپائی سورین کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے ،ہیمنت سورین کی بیوی کلپنا سورین ،تیجسوی یادو جیسے نیتاو¿ں کی ریلیاں ہو چکی ہیں ۔نشکانت دوبے کیلئے وزیرداخلہ امت شاہ ،آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما ،شیوراج سنگھ چوہان ،بابو لال مانڈی جیسے سینئر لیڈر ریلیاں او رروڈ شو کر چکے ہیں ۔وزیراعظم نریندر مودی نے 28 مئی کو دنکا میں ایک ریلی کو خطاب کیا اس ریلی میں گوڈّا سمیت سنتھال پرگنا حلقہ کی تینوں لوک سبھا سیٹوں کے امیدوار موجود رہے ۔دیوو گھر میں مشہور بابا ویدناتھ مندر کے پاس رہنے والے 90 سالہ سری کرشن پرساد ساہو خود کو حالانکہ کانگریسی بتاتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا رویہ تانا شاہی والا ہے اس کے باوجود وہ بی جے پی امیدوار نشکانت دوبے کی تعریف کرتے ہیں ۔ا ن کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی سے ہونے کے باوجود میرے ایم پی نشکانت دوبے کولوگوں کی حمایت ہے ۔انہوں نے گوڈّا میں ریلوے سروس شروع کرائی ۔دیوی پور میں ایمس بنوایا ،دیوو گھر ایئر پورٹ بنا ،سڑکیں بنیں ،ہم وکاس کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔بی جے پی کے امیدوار نشکانت دوبے پوری طرح مطمئن ہیں ۔اس چناو¿ میں ان کی جیت ہوگی ۔اور دیش بھر میں 400 سیٹوں سے زیادہ ملیں گی ۔وہیں دوسری طرف کانگریس امیدوار پردیپ یادو کا دعویٰ ہے کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے الیکٹرول بانڈ کے زریعے سب سے بڑا گھوٹالہ کیا ۔صنعتکاروں سے مبینہ طور پر پیسہ وصولے اس لئے بی جے پی کی چناو¿ میں ہار طے ہے ۔وہ کہتے ہیں کہ نشکانت دوبے کے خلاف انڈر کرنٹ ہے ۔بی جے پی گوڈا میں تو ہارے گی ہی بلکہ پورے دیش میں اس کا صفایا ہونے جا رہا ہے ۔پچھلی بار نشکانت دوبے نے پردیپ یادو کو ریکارڈ ووٹوں سے ہرایا تھا ۔دیکھیں اس مرتبہ کیا ہوتا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!