چنڈی گڑھ میئر کا چناو:8ووٹ کا کھیلا!

بی جے پی نے منگل کو چنڈی گڑھ میئر چناو¿ میں جیت حاصل کر لی ہے ۔ساتھ مل کر چناو¿ میں اتری عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے اس پر سوال اٹھائے ۔بی جے پی امیدوار منوج سونکر نے کانگریس حمایتی عآپ پارتی کے کلدیپ کمار کو ہرایا۔سونکر کو 16 ووٹ ملے جبکہ کلدیپ کے حق میں 12 ووٹ آئے ۔8 ووٹوں کو غیر اائینی قرار دے دیا گیا ۔عآپ نے پنجاب ،ہریانہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کر دی گئی ہے جس میں مانگ کی گئی ہے کہ میئر چناو¿ منسوخ ہواور یٹائر جج کی نگرانی میں دوبارہ چناو¿ ہوں ۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے منگلوار کو کہا کہ چنڈی گڑھ میئر چناو¿ میں دن دہاڑے جس طرح سے بے ایمانی کی گئی وہ بے حد تشویشناک بات ہے ۔اگر ایک میئر کے چناو¿ میں یہ لوگ اتنا گر سکتے ہیں تو دیش کے چناو¿ میں یہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا بے ایمانی کر کے بی جے پی کو جتا دیاگیا ۔دیش کی جمہوریت کیلئے یہ غنڈہ گردی بے حد خطرناک ہے ۔آج کا دن جمہوریت کیلئے کالا دن ہے ۔چنڈی گڑھ میئر چناو¿ میں میئر سمیت سبھی تین عہدوں پر بی جے پی امیدوار کی جیت اور کانگریس آپ اتحاد کے امیدواروں کی ہار کے بعد کیجریوال کا یہ رد عمل سامنے آیا ہے ۔ادھر بی جے پی صدر جے پی نڈا نے چنڈی گڑھ میئر چناو¿میں انڈیا کی ہار پر طنز کیا اور کہا کہ ان کے امیدوار کی ہار سے پتہ چلتا ہے کہ نا تو ان کا کوئی حساب کتاب کام کررہا ہے اور نا ہی ان کی کیمسٹری ۔اروند کیجریوال نے کہا کہ پورے دیش نے دیکھا کہ چنڈی گڑھ میئر چناو¿ میں کیا ہوا سبھی نے دیکھا انہوں نے کس طرح ووٹ چرائے اور اپنے امیدوار کو طاقت کے زور پر جتایا ۔مسئلہ یہ نہیں ہے کہ میئر کون بنتا ہے ،لیکن دیش نہیں ہارنا چاہیے ۔اور جمہوریت نہیں ہارنی چاہیے ۔کیجریوال نے کہا کانگریس عآپ اتحاد کے پاس واضح اکثریت تھی اور یہ سیدھا چناو¿ ۔8 ووٹ یا کل ووٹوں کا 25 فیصد غیر آئینی ڈکلیئر کر دیا گیا ۔یہ کس طرح کا چناو¿ تھا۔پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے چناو¿ میں دھوکہ دھڑی کا الزام لگایا اور کہا کہ اس دن کا ہماری دیش کی تاریخ میں کالے دن کے طور پر یاد کیا جائے گا ۔میئر عہدے کیلئے نتیجہ اعلان ہوتے ہی اپوزیشن اتحاد انڈیا کے دونوں کونسلروں نے ہنگامہ کر دیا ۔پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے الیکٹرول افسر انل مسیح پر کاو¿نٹنگ کے دوران ووٹوں پر کچھ نشان بنا کر انہیں غیر آئینی قرار دینے کا الزام لگایا ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انل مسیح بی جے پی کے اقلیتی سیل کے عہدیدار ہیں جنہیں الیکٹرول افسر بنایاگیا ۔مان نے کہا کہ میری مانگ ہے کہ الیکٹرول افسر کے خلاف ملک بغاوت کا معاملہ درج ہونا چاہیے ۔انہوں نے جمہوریت کا قتل کیا ہے ۔کانگریس کے تنظیمی جنرل سیکریٹیری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ جمہوری نظام پر بے رحمی کی طرح قبضہ کیا گیا ۔میئر چناو¿ جیتنے کیلئے اپوزیشن ووٹوں کو غیر آئینی قرار دینا ظاہر کرتا ہے کہ جمہوری مینڈیٹ کو ختم کرنا بی جے پی کا دوسرا ٹرینڈ ہے ۔کانگریس کے جنرل سیکریٹری پون کھیڑا نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی برسی پر بی جے پی کی حرکت پر کوئی تعجب نہیں ہے ۔بی جے پی نے چنڈی گڑھ میں جمہوریت کے قتل کیلئے 30 جنوری کا دن چنا ۔معاملہ ہائی کورٹ میں ہے دیکھیں کورٹ کیا کاروائی کرتی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!