اور اب 538کروڑ کا بینک گھوٹالہ!
پچھلے جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جیٹ ایئر ویز کے بانی نریش گوئل کو منی لانڈرنگ سے جڑئے ایک معاملے میں گرفتار کر لیا ۔ میڈیامیں آئی خبروں کے مطابق ای ڈی کے ممبئی دفتر میں نریش گوئل سے گھنٹوں پوچھ تاچھ کی گئی ۔ لیکن ای ڈی کا کہنا ہے کہ جانچ میں گوئل افسرا نے کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے ٹائمس آ انڈیا اخبار نے لکھا ہے کہ کینرا بینک سے وابستہ قرض گھوٹالے معاملے میں پوچھ تاچھ کیلئے گوئل کو دہلی سے ممبئی لے جا یا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں وہاں گرفتار کر لیا گیا۔ وہیں ایکونومکس ٹائمس میں شائع ایک خبر کے مطابق سنیچر کو ای ڈی نریش گوئل کو پی ایم ایل اے (پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ ) کے تحت گرفتار کر عدالت میں پیش کیا ۔ اخبار کا کہنا ہے کہ سی بی آئی نے گوئل کے خلاف مجرمانہ شازش رچنے اور بھروسہ توڑنے اور مجرمانہ کوتاہی کے الزام لگائے ہیں جن کے سبب کینرا بینک کو 538.62کروڑ روپے کا نقصان جھیلنا پڑا ۔ ٹائمس آف انڈیا کے مطابق 3مئی کو کینرا بینک کی شکایت پر سی بی آئی نے ایک کیس درج کیا تھا۔ بینک کے مطابق گوئل کی کمپنیوںنے انہیں بینکوں کے کنسورٹیم کے ذریعے جو قرض لیا تھااس کی قسط کمپنی نہیں دے رہی تھی۔ سی بی آئی معاملے میں نریش گوئل کی بیوی انیتا گورنگ شیٹھی اور کچھ نامعلوم لوگوں پر الزام لگائے ہیں۔ اس سلسلے میں جولائی 2023میں ای ڈی نے دہلی سمیت جیٹ ایئر ویز کے کئی دفتروں پر چھاپہ مارا تھا۔ 1اپریل 2011سے لیکر 19جون 2019کے درمیان بینک نے گوئل کی کمپنیوں سے جڑے کھاتوں کا فورینسک آڈٹ کرایا جس میں پیسوں کو ڈائیورٹ کرنے اور پیسوں کی دھاندھلی کی بات سامنے آئی ۔ یہ رپورٹ 2021میں دی گئی تھی۔نریش گوئل کی کمپنی جیٹ ایئر ویز (انڈیا لیمیٹید ) سال 2005سے کینرا بینک سے قرض لیتا رہا ہے ۔ یہ سبھی قرض بینکوں کے کنسورٹیم سے دئے گئے تھے۔ جس کی قیادت اسٹیٹ بینک کر رہا تھا۔ ایئر ویز نولینڈا ،نیویگیشن ،ایئر پورٹ پر دی جانے والی سہولیات اور درآمدات کئے جا رہے جہازوں کیلئے کرائے پر لینے کیلئے سیکورٹی ڈیپوزٹ جیسے خطروں کیلئے بینک سے قرض لیا تھا۔ ساتھ ہی یہ قرض نئے روپ پر جہاز فلائٹ اور پروموشن کیلئے سی بی آئی کا کہنا ہے کہ ایئر لائنز نے پیسہ ان مدوں پر خرچ نہیں کیا ۔بحر ہند میں قائم ایک خصوصی پیسہ کمانے انسداد عدالت نے کینرا بینک کی شکایت پر درج 538کروڑ روپے کی مبینہ دھوکہ دھڑی معاملے میں جیٹ ایئر ویز کے بانی نریش گوئل کو 11ستمبر تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا ہے۔ 74سالہ نریش گوئل کو مرکزی ایجنسی نے جمعہ کی رات کو نئی دہلی میں اپنی دفتر میں لمبی پوچھ تاچھ کے بعد پیسہ کمانے انسداد ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا تھا۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں