کرپشن کا سیتو !

بہار میںبھاگلپور میں گنگا ندی پر 1710کروڑ کی لاگت سے بن رہے ابوانی گھاٹ -سلطان گنج سڑک پل کا بڑا حصہ تاش کے پتوں کی طرح ڈھہہ گیا اور یہ گنگا میں سما گیا۔پل کے چار پیلر کے ساتھ اس کے اوپر کا قریب 200میٹر ندی میں گر پڑا ۔ یہ حادثہ اتوار کی شام قریب 6بجے پیش آیا اس وقت تعمیر کا کام بند ہو چکا تھا۔اور مزدور پل سے جا چکے تھے ۔جس وجہ سے کوئی ناگہانی موت نہیں ہوئی ۔ حالاںکہ ایک گارڈ لاپتہ ہے ۔پل کے گرنے کی ویڈیو وائرل ہونے او ر اپوزیشن کی جانب سے کرپشن کے الزام لگائے جانے کے بعد بہار سرکار نے دعویٰ کیا کہ پل خود سے نہیں گرا بلکہ ڈیزائن میں خامی کے سبب اسے منظم طریقے سے گرایاگیا۔ وہیں بہار بھاجپا صدر سمراٹ چودھری نے کہا کہ پوری نتیش حکومت کرپشن میں ملوث ہے ۔اور ان کے پا س ریاست کی ڈیولپمنٹ کیلئے وقت نہیں ہے وہ گھومنے میں مصر وف ہیں۔ یہ دوسری بار ہے جب پل کا حصہ گرا ہے ۔اپریل 2022میں بھی پل کے ایک حصے کے 26اسپیم ڈھہہ گئے تھے۔ اس کے بنانے میں کرپشن کے سنگین الزام لگے تھے ۔ یہ کیبل پر جھولتا ہوا پل ہے جس کی لمبائی 3160کلو میٹر ہے ۔ کھگڑیا ضلع کے اوگووائینی گھاٹ میں بنائے جارہے اس پل سے نارتھ بہار سیدھا جھارکھنڈ سے جڑ جائے گا۔ یہ پل نتیش کمار کا ڈریم پروجیکٹ بتا یا جاتا ہے نتیش نے 2014میں اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اور مئی 2015میں اس پر کام شروع ہوا تھا۔ پل کو نومبر 2019میں ہی تیار ہونا تھا۔لیکن اس کے بعد سے چھ بار اس کی مدت بڑھائی جا چکی ہے ۔نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اور شاہراہ محکمہ کے علاوہ چیف سیکریٹری امرت نے دعویٰ کیا کہ پچھلے سال ایک حصہ گرنے کے بعد آئی آئی ٹی رڑکی سے اس کا معائنہ کرایا گیا تھااس کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے ۔پل کا ڈیزائن کی اسٹڈی کرنے والے ماہرین نے کہا کہ اس میں سنگین خامیاں ہیں ۔اس پر سرکار نے فیصلہ دیا کہ فائنل رپورٹ تک انتظار نہ کیا جائے اس لئے ان کے کچھ حصوں کو گرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔فائنل رپورٹ آنے پر کیس درج کرایس پی سنگلہ کنسٹرکشن کمپنی کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ گنگا ندی میں اتنا ملبہ گرا دو سو میٹر کے دائرے میں پانی کی لہر بھی رک گئی ہے۔ندی میں کل 34پلرہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!