امت شاہ کی محنت رنگ لائی ؟
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلا ف آندولن کررہے پہلوان ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ ناردن ریلوے میں اپنی ڈیوٹی جوائن کرلی ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے احتجاجی پہلوانوں کو قانون کے مطابق انصاف دلانے کا بھروسہ دلا یا ہے ۔سنیچر کی رات 11بجے وزیر داخلہ امت شاہ نے ونیش پھوگاٹ ،ساکشی ملک اور بجرنگ پونیاسمیت کچھ اور پہلوانوں کے ساتھ ملاقات کی اوران کی شکایتوں کو سنا تھا۔ ذرائع کے مانے تو ریلوے نے ساکشی اورونیش کو ڈیوٹی جوائن کرنے کا الٹیمیٹم دے دیا تھا۔ اس کے بعد وزیر داخلہ نے ان سے کہا کہ وہ پہلے ڈیوٹی جوائن کریں اور پھر ان سے ملنے آئیں ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔ وزیر داخلہ امت شاہ کی یقین دہانی کے بعد انہوںنے ڈیوٹی جوائن کرلی ۔ انہوںنے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف لگائے گئے الزامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا اس کے امت شاہ انہیں آندولن ختم کرنے کی درخواست کی تھی اور کہا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس جانچ کر رہی ہے اور ان کو انصاف ملے گا۔ اور قصوروار پائے جانے والے کو سزا ملے گی۔ بجرنگ پونیا کو سونی پت میں ہوئی کھاپ پنچایت کی میٹنگ میں شامل ہوئے اس میٹنگ میں ان کا لب و لہجہ نرم دکھائی دیا ۔ انہوںنے اتنا ہی کہا کہ آندولن کا اگلا مرحلہ پنچایت میں ہی طے ہوگا۔ کھاپ پنچایت میں 9جون تک برج بھوشن شرن سنگھ کو گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیا ہوا ہے اس کے بعدکھاپ پنچایت کی میٹنگ ہوگی ۔اتوار کی کھاپ پنچایت میٹنگ میں ونیش ،ساکشی ،ملک شامل نہیں ہوئے مانا جا رہا ہے کہ امت شاہ کی یقین دہانی کے بعد آندولن دھیما پڑ جائے گا۔ اور بجرنگ پونیا بھی اپنی ڈیوٹی جوائن کرلیںگے۔ سونی پت میں اتوار کو پہلوان جلد ہی اپنی خود مہا پنچایت کریںگے ۔ہریانہ سے سونی پت ضلع کے منڈلانہ میں پہلوانوں کی حمایت میں سرو سماج سمرتھن پنچایت کوخطاب کرتے ہوئے پونیا نے مقررین سے کسی بھی فیصلے کا اعلان نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگلے تین چار دنوںمیںپہلوان مہا پنچایت ملائیںگے۔ ہم ایک پنچایت کریںگے اس بارے میں جگہ طے ہوگی۔ ہم اس پنچایت کیلئے سب کو ساتھ لانا چاہتے ہیںکہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم بٹیں۔ اس پنچایت میں جمو ں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک اور راشٹریہ لوک دل کے چیف جینت چودھری بھی موجود تھے تو کہ یہ سمجھا جائے کہ پہلوانوں کا آندولن ختم ہو گیا ہے؟امت شاہ نے ایک جھکٹے میں مہینوں سے چلا آرہا آندولن منٹوںمیں ختم کردیا ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ امت شاہ اپنی یقینی دہانی پر کھرے اتریںگے ۔اور قصورواروں کو سزا ملے گی۔ بہت کچھ منحصر کرتا ہے کہ دہلی پولیس اپنی رپورٹ میں کیا کہتی ہے ؟ اگر اس نے برج بھوشن کے خلاف الزامات کی تصدیق کردی تو یقینی طور سے وہ گرفتار ہوںگے اور قانون اپنا کام کرےگا۔لیکن اگر پولیس کی جانچ رپورٹ میں برج بھوشن شرن سنگھ کو کلین چیٹ مل گئی تو معاملہ یہیں ختم ہو جائے گا۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں